بھیرہ
موٹروے پر ہونے والے حادثے میں زندہ بچ جانے والے 4 سالہ معصوم بچے کو انسپکٹر فواد علی شیرازی نے اس کے والد ٹیکسلا کے محمد نواز کے حوالے کردیا ہے۔ 4 سالہ بچہ محمد اسماعیل اپنی والدہ کے ہمراہ فیصل آباد سے ٹیکسلا جا رہا تھا کہ بھیرہ کے قریب موٹروے پر ہونے والے حادثہ میں اس کی والدہ مسافر ویگن میں زندہ جل گئی اور ممتا کی ماری نے اپنی پرواہ کیے بغیر اس کو کھڑکی سے باہر پھینک دیا تھا۔

Shares: