سرگودہا (06 فروری 2020)۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں نجی کمپنی کے اشتراک سے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور کوڑا کرکٹ کو جدید طریقے سے ٹھکانے لگانے کاجائزہ اجلاس کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کی زیر صدارت میں منعقد ہوا۔

0
44

سرگودہا (06 فروری 2020)۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن میں نجی کمپنی کے اشتراک سے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور کوڑا کرکٹ کو جدید طریقے سے ٹھکانے لگانے کاجائزہ اجلاس کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کی زیر صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی‘ اے ڈی سی جی بلال فیروز‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل رانا شاہد‘ ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس شفیق الرحمان کے علاوہ میٹروپولیٹن افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میںنجی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او کاشف رضا اور جی ایم آپریشن اعجاز بندیشہ سمیت دیگرنے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن سے روزانہ چار سو ٹن کوڑا کرکٹ اکٹھا ہوتا ہے جبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے پا س صرف دو سو ٹن کوڑا کرکٹ اٹھانے کی مشینری او رافرادی قوت موجود ہے۔ نجی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو اگر ذمہ داری سونپی گئی تو تمام مشینری او رعملہ صفائی میٹروپولیٹن سے لیا جاسکتاہے جبکہ مینجمنٹ کمپنی کی ذمہ داری ہو گی۔بریفنگ میں مزید بتایا گیاکہ پہلے مرحلے میں میٹروپولیٹن کارپوریشن سے پہلے کی تمام 22 یونین کونسلوں میں سو فیصد صفائی او رکوڑا کرکٹ کو روزانہ کی بنیاد پر ٹھکانے لگایاجاسکے گا۔ نئی شامل 9یونین کونسلوںکی مین شاہرات سے سالڈویسٹ کو اٹھایاجائیگا۔ اٹھائے جانے والے کوڑا کرکٹ کو لینڈ فلتھ سائٹ پر محفوظ طریقہ سے لے جا کر ڈمپنگ کو یقینی بنایاجاسکے گا۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنا شکایت سنٹر بنا کر ٹال فری نمبر عوام کو دے گی جہاں موصول شکایت کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائیگا۔ کمپنی شہر کو دو حصوں میںتقسیم کر کے یوسی سطح پر سیکٹر انچارج مقرر کر کے کوڑا کرکٹ اٹھانے کی پابند ہو گی۔ کمپنی ماحول دوست اقدامات کے ساتھ عوام الناس میں اس ضمن میں خصوصی مہم بھی چلائے گی۔ اجلاس میں سرگودہا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کے حوالے سے بھی تجاویز پر غور کیاگیا۔ کمشنر نے نجی کمپنی کو اپنی تجاویز‘شفارشات‘ فنڈز‘ افرادی قوت اور مشینری سمیت دیگر اقدامات کی تحریری سمری تیار کر نے کی ہدایت کی تاکہ حکومت سے اس ضمن میں منظوری لے کر مزید اقدامات اٹھائے جاسکیں۔

Leave a reply