وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی چئیرمین وزیر ارلیٰ شکایات سیل و ترجمان حکومت پنجاب سے ملاقات۔

0
90

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی چئیرمین وزیر ارلیٰ شکایات سیل و ترجمان حکومت پنجاب سے ملاقات۔
وزیر اعلیٰ نے ڈویژنل چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل حسن انعام پراچہ کی سفارش پر بھیرہ اور میانی شہر میں سڑکوں ‘ واٹر سپلائی
اور نکاسی آب کی متعدد سکیموں کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ڈویژنل چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایات سیل حسن انعام پراچہ نے گذشتہ روز ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے بھیرہ میں پینے کے صاف پانی فراہمی ،چار ہزار پانی کے پرانے کنکشن کو ختم کر کے مفت نئے کنکشن لگانے،بوسیدہ پائپ کو تبدیل کرنے اور خستہ حال پانی ٹینک کی مرمت کیلئے چار کروڑ روپے جبکہ میانی میں نکاسی آب کے منصوبہ کیلئے چار کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ میانی کی تمام کچی گلیاں و نالیاں پختہ بنائی جائیں گی اور نکاسی آب کے لیے نالہ کی تعمیر مکمل کی جائے گی اور اس پر جلد ہی عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھیرہ سے ملکوال پھاٹک تک 31 کلو میٹر سڑک کی تعمیر ومرمت کےلئے چھ کروڑ 45لاکھ روپے ‘ خیروکوٹ جھال سے بوجی کوٹ براستہ فتح گڑھ دیوان پور داخلی سے چرگاہ تک 11 کلو میٹر سڑک کی تعمیر ومرمت کیلئے گیارہ کروڑ روپے روپے میانی سے پکھوال لنک میلوال روڈ تک ساڑھے آٹھ کلو میٹر تک سڑک کی تعمیر ومرمت کیلئے ایک کروڑ 87لاکھ روپے کے فنڈزآئندہ کے اے ڈی پی میں شامل کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ حسن انعام پراچہ کی نشاندہی پر وزیر اعلیٰ نے تاریخی شہر بھیرہ میں سیاحت کے فروغ کیلئے مندر اور دروازوں و ٹبہ اصاحب میانی کی تزئین وآرائش کے سروے کے خصوصی احکامات بھی جاری کئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے بھلوال سے بھیرہ او رشاہ پور سے بھیرہ زیر تعمیر سڑکوں کے کام کے التواءکا بھی نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو دونوں سڑکیں جلد مکمل کر کے ان کے دفتر رپورٹ بھجوانے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ ملاقات میں ڈویژنل چیئرمین حسن انعام پراچہ نے اپنے ادارہ کی اب تک کی کارکردگی سے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کو آگاہ کیا۔
٭٭٭٭٭

Leave a reply