سرگودہا ۔ کمشنر سرگودہا ڈاکٹر فرح مسعود نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انسداد کرونا وائرس کے ٹھوس اور وسیع انتظامات کے ساتھ ساتھ انسداد ڈینگی اور پولیو مہم بھی جاری رکھیں

0
33

سرگودہا ۔ کمشنر سرگودہا ڈاکٹر فرح مسعود نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انسداد کرونا وائرس کے ٹھوس اور وسیع انتظامات کے ساتھ ساتھ انسداد ڈینگی اور پولیو مہم بھی جاری رکھیں۔تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کی کارکردگی اور توجہ پرائس کنٹرول‘صفائی ستھرائی اور فروٹ وویجیٹیبل منڈیوں کی طرف سے منتشر ہو چکی ہے جس سے میونسپل سروسز کمزوراور ناقص ہونے کے خدشات ہیں۔تمام ڈپٹی کمشنر اپنے اسسٹنٹ کمشنروں اور ریونیو عملہ کو متحرک او رفعال رکھیں اور ان کی سرگرمیوں اور کارکردگی کا بھی ادراک کریں تاکہ اس عالمی تشویش کے ساتھ ساتھ دیگر بنیادی مسائل انبار کی شکل نہ ڈھال لیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژن بھر کے اضلاع کی انتظامی کارکردگی کاجا ئزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر شہباز نقوی‘ ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ‘ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز رانا عبداللہ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میثم عباس‘اے ڈی سی جی بلال فیروز جوئیہ‘ سی ای او ہیلتھ سرگودہا ڈاکٹر رائے سمیع اللہ‘ اسسٹنٹ کمشنر زاہد خان‘ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز کاشف لطیف ودیگر متعلقہ افسران کے علاوہ تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اور ہیلتھ افسران بھی موجو دتھے۔ کمشنر نے آوارہ کتوں کو انتہائی مہلک قرار دیتے ہوئے ان کی سو فیصد تلفی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی جبکہ پولیو کو سماج وملک دشمن بیماری گردانتے ہوئے بالخصوص میانوالی میں انسداد پولیو مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مزید کہاکہ ڈینگی کیلئے موسم خوشگوار ہونے کے ناطے ہاٹ سپاٹس پر توجہ مرکوز کی جائے او رانسداد ڈینگی ٹیموں کی سرگرمیوں کو روزانہ کی بنیاد پر سسٹم پر اپ لوڈ کیا جائے۔انہوں نے تمام اضلاع کے ہیلتھ افسران کی معمول کی رپورٹس اعلیٰ حکام کو بھجوانے میں غفلت کو آڑے ہاتھوں لیا او رواضح کیا کہ مستقبل میں اس کوتاہی پر سخت سرزنش او رکارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے مزید واضح کی کہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کرونا سمیت دیگر مہمات کیلئے فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں ان کو تمام معلومات بروقت فراہم کی جائیں تاکہ صحت کے درپیش مسائل کو حل کرنے میں مدد مل سکے۔انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو متحرک او رفعال رکھنے کے ساتھ ساتھ مارکیٹوںکو باقاعدگی سے چیک کرنے کی ہدایت کی جبکہ فروٹ وویجیٹیبل منڈیوں میں صحت وصفائی کو بہتر بنانے پر زور دیا۔اجلاس میں کرونا وائرس کے وبائی شکل اختیار کرنے کے ابتدائی ودیگر انتظامات کو مستحکم بنانے‘ نجی شعبہ کے ڈاکٹروں او رطبی عملہ کو بھی تربیت دینے کے علاوہ ان کے انفراسٹرکچر کو استعمال کرنے پر بھی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں او رہیلتھ اتھارٹی کے افسران نے کرونا کے انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

Leave a reply