کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کا کروناآئسولیشن ہسپتال سے کنفرم مریض کے فرار کا سخت نوٹس
ڈپٹی کمشنر عبداللہ نئیر شیخ کو انکوائری کا حکم –
مفرور مریض کی تلاش کے لئے ٹیمیں روانہ –
کو سرگودہا (22مارچ2020) کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے کرونا آئسولیشن ہسپتال سے کرونا کے کنفرم مریض فیصل شہزاد کے فرار کا
سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نئیر شیخ کو چوبیس گھنٹے کے اندر معاملے کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے- انھو ں نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی جائے اور انھیں قرار واقعی سزا دی جائے- آنھوں نے کرونا آئسولیشن ہسپتال میں سکیورٹی مذید بڑھانے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کی ہدایت بھی کی ہےکمشنر کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر نے انکوائری کا اغاز کر دیا ہے- وہ شواہدات اور گواہوں کی روشنی میں ذمہ داروں کا تعین کریں گے-دریں اثناء سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ نے بتایا ہے کہ مفرور مریض کی تلاش جاری ہے اور اس واقعہ میں کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں کا تعین کرنے کے لئے شواہد اور گواہوں کے بیانات حاصل کئے جا رہے ہیں ملوث افراد کو کڑی سزا دی جائے گی تاہم انھوں نے بتایاہے کہ مریض کے فرار کےبعد اس سے ملاقات کرنے اور ملنے والوں کو قرینطینہ کیا جا ریا ہے اس کے خاندان والوں کو گھر میں ہی قرینطینہ کر دیا گیا ہے جہا ں پر پولیس سیکیورٹی تعینا ت کر دی ہے جبکہ اے سی عمر دراز گوندل ، ڈی ایچ او اور پولیس پارٹیاں اس کی تلاش میں مصروف ہیں انھوں نے عوام اور اس کے عزیز و اقارب سے اس کی ہسپتال میں علاج کےلئے داخل کروانے ، اطلاعات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے تا کہ وہ کرونا وائرس کے کا موجب نہ بن سکے-

Shares: