سرگودہا: ڈی پی اوعمارہ اطہر اور ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی زیر قیادت پولیس نے حساس اداروں کے ساتھ ملکر سٹی ایریا میں فلیگ مارچ کیا
سرگودھا:پولیس کا سول انتظامیہ اور حساس اداروں کے ساتھ ملکر فلیگ مارچ
سرگودہا: ڈی پی اوعمارہ اطہر اور ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کی زیر قیادت پولیس نے حساس اداروں کے ساتھ ملکر سٹی ایریا میں فلیگ مارچ کیا۔ فلیگ مارچ ذکاء اللہ شہید پولیس لائنز سے شروع ہوکرشہر کے مختلف راستوں ISIچوک، آزادی چوک، اوور ہیڈ برج، خوشاب روڈ، بلاک نمبر16روڈ، پٹھہ منڈی چوک، واٹرسپلائی روڈ، مسلم بازار، کلیار ہوٹل چوک، فاطمہ جناح روڈ، اوورہیڈبرج اسلام پورہ، چوک سٹیلائٹ ٹاؤن، جنرل بس اسٹینڈ، قینچی موڑ، پل47شمالی، یونیورسٹی روڈ، کوئین چوک سے ہوتا ہواپولیس لائن سرگودھا پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔جس میں اے ایس پی سٹی سرکل احمد شاہ، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر، ڈی ایس پی ٹریفک، سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز، سٹی ایریا محافظ اسکواڈ،ایلیٹ فورس،ٹریفک پولیس اور پاک فوج کے دستوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ اس فلیگ مارچ کا مقصد عوام کے اندر احساس تحفظ اور کرونا وائرس سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔میڈیکل سٹور، کریانہ سٹور اور کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے کے علاوہ دیگر دکانیں کھلی رکھنے پبلک ٹرانسپورٹ اور ڈبل سواری پر پابندی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔عوام کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں جبکہ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا کہ اشیائے ضرورت وافر مقدار میں موجود ہیں خوارک کی سپلائی بحال رہے گی ذخیرہ اندوزوں اور ناجائزمنافع خوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی عوام صرف انتہائی ضرورت کے وقت گھروں سے باہر نکلیں۔