سرگودھا:تھانہ کینٹ پولیس کی پتنگ فروش کے خلاف بڑی کارروائی، گرفتارملزم سے سینکڑوں پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد
سرگودھا:تھانہ کینٹ پولیس کی پتنگ فروش کے خلاف بڑی کارروائی، گرفتارملزم سے سینکڑوں پتنگیں اور کیمیکل ڈوریں برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر فضل قادر نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر اقبال پر مشتمل کے ساتھ ملکر رشید کالونی علاقہ تھانہ کینٹ میں ریڈ کرکے ملزم منور عباس ولد محمد شریف سکنہ رشید کالونی کو کیمیکل ڈوریں اور پتنگیں فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے گرفتارملزم کے قبضہ سے 12کیمیکل ڈوریں اور1500 پتنگیں برآمدہوئیں۔ ملزم کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔