سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کی جواریوں کے خلاف کاروائی، بذریعہ تاش جواء کھیلتے چار ملزمان گرفتار، داؤ پرلگی رقم3300روپے بھی برآمد

0
60

سرگودھا:تھانہ جھال چکیاں پولیس کی جواریوں کے خلاف کاروائی، بذریعہ تاش جواء کھیلتے چار ملزمان گرفتار، داؤ پرلگی رقم3300روپے بھی برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر عبدالمجید نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمدسلیم پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ حیدر آباد ٹاؤن ریڈ کرکے ملزمان بری سلطان ولدمحمد نوازسکنہ66شمالی، ذوالقرنین ولد غوث محمد سکنہ 70شمالی، محمد مختار ولد لیاقت سکنہ حیدر آباد ٹاؤن اور اظہر عباس ولد رحمت خان سکنہ چک1رکھ دھریمہ کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ3300روپے بھی برآمد کیے گئے ہیں ملزمان کے خلاف تھانہ جھال چکیاں میں قماربازی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply