سرگودھا میں شادی میں لوگوں کے جمع ہونے پر پولیس نے دولہا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ اسی علاقہ سے مسلح شخص کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ ایکٹ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ چک 15 شمالی میں عبدالغفور کے بیٹے محمد یاسر کی شادی کے موقع پر لوگ جمع تھے کہ تھانہ صدر پولیس بھلوال نے اطلاع پر دولہا محمد یاسر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر زیر دفعہ 188 ت پ مقدمہ درج کر لیا۔پولیس نے اسی چک 15 شمالی سے مسلح شخص چک 18 شمالی کے محمد حسن کو گرفتار کر کے رائفل 8 ایم ایم برآمد کی اور ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ کی دفعہ 13/20/65 اور 11B ت پ مقدمہ درج کر لیا۔پولیس دونوں مقدمات میں مصروف تفتیش ہے۔

Shares: