سرگودھا: تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش بابر مسیح چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار

سرگودھا: تھانہ کینٹ پولیس کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش بابر مسیح چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر فضل قادر نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر وقار احمد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر78شمالی میں ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش بابر مسیح ولد بشیر مسیح سکنہ باجوہ کالونی کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس2000گرام برآمد کرکے منشیات فروشی کی دفعات کے تحت تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری

Comments are closed.