بھیرہ وزیراعلی پنجاب شکایت سیل سرگودھا ڈویژن کے چیئرمین حسن انعام پراچہ کی مداخلت سے گورنمنٹ اے آئی ماڈل ہائی سکول بھیرہ کے احساس ایمرجنسی کیش سنٹر میں بوتھوں کا فوری طور پر اضافہ کر کے انہیں 5 کر دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف تحصیل بھیرہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری خالد محمود ارائیں نے بتایا کہ اس سنٹر میں پہلے 2 بوتھ کام کر رہے تھے جو تحصیل بھیرہ کے ہزاروں مستحقین کے لیے ناکافی تھے۔ سنٹر میں روز بروز بڑھتے ہوئے رش کی اطلاع پر حسن انعام پراچہ کی درخواست پر انتظامیہ نے مزید 3 بوتھ قائم کر کے انہیں 5 کر دیا ہے۔ انسپکٹر فواد علی شیرازی نے بتایا کہ سنٹر میں قائم بوتھوں پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور مستحقین پاک فوج کی زیر نگرانی بلا خوف و خطر اپنی رقم وصول کر رہے ہیں

سرگودھا ڈویژن کے چیئرمین حسن انعام پراچہ کی مداخلت سے احساس ایمرجنسی کیش سنٹر میں بوتھوں کا اضافہ
Shares: