عوام کو بہتر طبی سہولیات اور امراض کی تشخیص کے لیے گورنمنٹ ڈگری کالج بھیرہ میں لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ میں 200 سے زائد مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا گیا۔ چیئرمین ہیلتھ کونسل تحصیل بھیرہ، اسسٹنٹ کمشنر واثق عباس ہرل نے بتایا کہ مریضوں کی سکریننگ کے دوران علی پور سیداں بھیرہ کے الیاس کو کالا یرقان ہونے کے باعث اسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال ریفر کر دیا گیا ہے کیونکہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ میں ہیپا ٹائٹس کلینک نہ ہے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد اسماعیل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محبوب احمد گوندل کی زیر نگرانی لگائے گئے اس کیمپ میں طبی عملہ نے مریضوں کے بلڈ پریشر، شوگر،دمہ،ٹی بی اور ہیپا ٹائٹس بی۔سی کے مفت سکریننگ ٹیسٹ کیے۔

Shares: