بھیرہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جینڈرز ونگ الیکشن کمیشن آف پاکستان نگہت صدیق نے کہا ہے کہ خواتین کو قومی دھارے میں لانے اور ان کو درپیش مسائل کے خاتمہ کے لیے ضروری ہے کہ انہیں قومی شناخت دی جائے
بھیرہ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جینڈرز ونگ الیکشن کمیشن آف پاکستان نگہت صدیق نے کہا ہے کہ خواتین کو قومی دھارے میں لانے اور ان کو درپیش مسائل کے خاتمہ کے لیے ضروری ہے کہ انہیں قومی شناخت دی جائے۔اس مقصد کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن نے باقا عدہ مہم شروع کر دی ہے تاکہ خواتین کو آگاہی دی جا سکے۔ وہ بھیرہ میں ادارہ پودا، بھیرہ پریس کلب اور ناہیدہ محبوب الہی فاؤ نڈیشن کے زیر اہتمام دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت 11کروڑ سے زائد ووٹروں میں سے 1کروڑ 50لاکھ خواتین ووٹرز شناختی کارڈ سے محروم ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنا حق رائے دیہی استعمال نہیں کر سکتیں اس لیے الیکشن کمیشن نے انہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے لیے نادراکے تعاون سے ان کے شناختی کارڈ بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔ ڈپٹی الیکشن کمشنر سرگودھا میاں ارشد علی نے کہا کہ ضلع سرگودھا میں اس وقت تقریبا 2لاکھ سے زائد خواتین شناختی کارڈ سے محروم ہیں۔ سوشل ویلفیئر، محکمہ تعلیم، وکلا، تاجروں اور محکمہ صحت کی نمائندگی کرتے ہوئے ادارہ پودا اسلام آباد کی صدر ثمینہ نذیر، خواجہ زاہد نسیم ایڈووکیٹ،سینئر مینجئر پروگرامز پودا محمد زبیر، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پروفیسر علی باقر نقوی، تحصیل بار کے سابق جنرل سیکرٹری مہر محمد نواز ایڈووکیٹ، سابق ناظم حاجی شوکت علی زرگر، سابق کونسلر نسرین ہطار، انیلا نورین مہر ایڈووکیٹ، انعم رحیم گوندل ایڈووکیٹ اور اکرام اللہ سلیمی نے پودا تنظیم کی دیہی خواتین کے لیے آگاہی مہم شروع کرنے پر اسے خراج تحسین پیش اور کہا کہ ہم سب کو مل کر اس کے لیے جدو جہد کرنا ہو گی۔ اجلا س میں میونسپل کمیٹی بھیرہ کے سابق چیئر مین چوہدی خلیل الرحمن طاہر گوندل ایڈووکیٹ،سینئر وکیل محمد انور بولا ایڈووکیٹ، تحصیل بار بھیرہ کے نو منتخب صدر نصیر احمد ثاقب بھٹی ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری رانا ناصر محمود عزیز ایڈووکیٹ، محمود منور خان ایڈووکیٹ، محمد جاوید رفیع ایڈووکیٹ، آصف اقبال پنجوتھہ ایڈووکیٹ، طیب حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ و دیگر افراد نے شرکت کی۔