ضلع سرگودھا اور ضلع منڈی بہاولدین کوملانے والا گجرات روڈ پہ واقع خونی پل پر خونی حادثہ

تھانہ پھلروان کے نواحی گاؤں چکیاں پھلروان ضلع سرگودھا اور ضلع منڈی بہاولدین کوملانے والا گجرات روڈ پہ واقع خونی پل پر خونی حادثہ صبح سویرے گجرات سے آنے والی کار خطرناک موڑ پر حادثے کا شکار جس کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی چکیاں پھلروان کی عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ریسکیو کرکے سول ہسپتال پھلروان منتقل کردیا گیا ایک مریض کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے سرگودھا DHQ ہسپتال منتقل جنوری2019 میں چکیاں پھلروان کے اس خونی پل اور اس خونی روڈ پہ لگاتار5 حادثے اس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوے اور لاکھ روپے کا مالی نقصان بھی ہوا لیکن انتظامیہ کی طرف سے روڈ سیفٹی کا کوئی بھی اقدام نہیں کیا گیا خونی پل پہ نہ تو اسپیڈ بریکر بنایا گیے اور نہ ہی حادثات میں کمی لانے کے لیے کوئی متبادل حل ڈھونڈا گیا سیاسی اور سماجی اسخاش بالکل خاموش چوہدری ندیم افضل چن وزیراعظم کے معاون خصوصی کا اپنا علاقہ ہونے کا باوجود اتنی لا پروائی ریاست مدینہ کے دعویداروں کے لیے سوالیہ نشان بن گیا غریب عوام کا اربوں کھربوں روپے لگا کر بننے والا پل آئے روز کسی نہ کسی کی جان لےرہا ہے چکیاں پھلروان کی عوام کا وزیراعظم پاکستان عمران خان وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کمشنر سرگودھا اور اسسٹنٹ کمشنر بھلوال سے نوٹس لینے کی اپیل

Comments are closed.