سرگودہا: جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے ہر دم تیار ہے قیام امن کیلئے پولیس تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے

سرگودھا:پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے ہر دم تیار ہے۔ ڈی پی او عمارہ اطہر
سرگودہا: جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے ہر دم تیار ہے قیام امن کیلئے پولیس تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد مختلف انداز اپناتے ہیں ان سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقوں کے ذریعے جوانوں کی ذہنی وجسمانی تربیت کی جاتی ہے۔ اس سلسلہ میں ڈی پی او عمارہ اطہر کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سٹی سرکل اے ایس پی احمد شاہ کی زیر نگرانی پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا علاقہ تھانہ کینٹ میں فرضی مشق کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ایچ او تھانہ کینٹ انسپکٹر فضل قادر،سپیشل برانچ، سیکیورٹی برانچ،سی ٹی ڈی، ریسکیو1122، سول ڈیفنس، ایلیٹ فورس اور حساس اداروں نے حصہ لیا۔ فرضی مشق کے دوران پولیس ٹریننگ سکول کے سٹاف اور جوانوں محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ فرضی دہشت گردوں کو گرفتارکرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

Comments are closed.