بھیرہ پاکستان کے نئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ آج 5 سالہ مدت کے لیے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اور ورلڈ ٹریڈز آرگنائزیشن WTO میں پاکستان کے مستقل مندوب ڈاکٹر محمد مجتبی پراچہ کے بعد سرزمین بھیرہ کے یہ تیسرے باسی ہیں جو اس وقت ملک کے انتہائی کلیدی عہدوں پر فائز کئے گئے ہیں۔گورنمنٹ ہائی سکول میں ابتدائی تعلیم حاصل کرنے والے سابق سیکرٹری پٹرولیم سکندر سلطان راجہ کا کیرئیر شاندار ہے وہ ملک کی 3 بڑی متحارب سیاسی جماعتوں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے دور میں اہم انتظامی عہدوں پر فائز رہے۔سول سروس میں آنے سے پہلے انہوں نے کچھ عرصہ رورل ہیلتھ سنٹر جھاوریاں میں بطور میڈیکل آفیسر کام کیا۔ بعد ازاں وہ اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد، ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب،چیف سیکرٹری گلگت بلتستان و آزادکشمیر،وفاقی سیکرٹری سفیران،پٹرولیم اور ریلوے رہے ہیں۔ ان کی اہلیہ روباب سکندر پاکستان کسٹمز میں اعلی عہدے پر فائز ہیں جبکہ برادرنسبتی عامر احمد علی اس وقت چیف کمشنر اسلام آباد ہیں۔ وہ سابق سینئر بیوروکریٹ سعید مہدی کے داماد ہیں

بھیرہ پاکستان کے نئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ آج 5 سالہ مدت کے لیے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
Shares: