بھیرہ میونسپل کمیٹی بھیرہ میں قومی خوشحالی سروے سیمینار کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات سنوارنے میں قومی خوشحالی سروے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ، اس مقصد کے لیے وزیر اعظم نے 216ارب روپیہ مختص کیا ہے ،اس سروے پر ملکی ترقی کا دار و مدار ہے ، ، ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے معاو ن خصوصی چودھری ندیم افضل چن ، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج سید علی باقر نقوی و دیگر نے کیا،ندیم افضل چن نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد ملک سے غربت ختم کر کے مستحق افراد کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے ،یہ سروے تمام عمر چلے گا اور یہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جگہ لے گا،اس سے مستحق افراد کو خدمت کارڈ ، انصاف کارڈ ، صحت کارڈ اور دیگر سہولیات دی جائیں گی ، سید علی باقر نقوی و دیگر نے کہا کہ سروے ٹیموں کو درست معلومات فراہم کرنا ہمارا فرض ہے ،سروے غلط ہو گیا تو ا س سے بیرونی دنیا میں ملک کے وقار ہر حرف آئے گا ،سروے میں شامل ہونے کے لیے قومی شناختی کارڈ اور ب فارم ہونا لازمی ہے ۔

بھیرہ میونسپل کمیٹی بھیرہ میں قومی خوشحالی سروے سیمینار کا انعقاد کیا گیا
Shares: