بحریہ ٹاؤن کے 50 ارب روپے کو تحفظ فراہم کیا گیا،بشریٰ بی بی کے بھی دستخط ہیں،وزیر داخلہ

0
38
rana

بحریہ ٹاؤن کے 50 ارب روپے کو تحفظ فراہم کیا گیا،بشریٰ بی بی کے بھی دستخط ہیں،وزیر داخلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ آج وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جعلی صادق وامین کا لقب دیا گیا ،شہزاد اکبر نام نہاد مشیراحتساب تھے،شہزاد اکبر عمران خان دورحکومت میں معاملات مینج کرتے تھے ایک ڈاکومنٹ ترتیب دیاگیا جسے مصدق ملک شیئر کریں گے، گزشتہ دورحکومت میں کرپشن کے نئے طریقے دریافت کیے گئے پلان بنایا گیا کہ کس طرح 50 ارب روپے بچانا ہے اور حصہ نکالنا ہے،ڈاکومنٹ منظور کروا لیا گیا تو شہزاد اکبر وہاں گئے اور پورا عمل مکمل کروایا،وفاقی کابینہ نے ایسٹ ریکوری یونٹ کے حوالے سے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی ،کمیٹی ڈیل سے متعلق حقائق کابینہ اجلاس میں پیش کرے گی

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ بحریہ ٹاؤن کے 50 ارب روپے کو تحفظ فراہم کیا گیا، بحریہ ٹاؤن نے یہ زمین القادر ٹرسٹ کے نام ٹرانسفر کی،ڈونر بحریہ ٹاؤن اور دوسری جانب بشریٰ بی بی کے دستخط ہیں،خاتون اول خود اس کا حصہ تھیں اورخود سائن کیا،ٹرسٹی سابقہ خاتون اول اورعمران خان ہیں،

ملک ریاض کی ’عمران خان‘ کا پیغام سابق صدر آصف زرداری کو پہنچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

کرپشن ثابت:برطانیہ نے ملک ریاض کا 10 سالہ ویزہ منسوخ کردیا

جعلی چیک دینے پر ملک ریاض کے بیٹے پرمقدمہ درج

شادی شدہ کامیاب مرد سے پیسے کی خاطر جسمانی تعلق رکھنا عورت کی تذلیل ہے۔ فرح سعدیہ

‏خواتین کو جب اعتکاف کی مبارکباد دینے جائیں تو صرف مٹھائی لے کر جائیں. شفاعت علی

قبل ازیں تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ ہمیں 19 صوبوں کی ضرورت ہے اور 19 صوبوں کے براہ راست انتخابات ہوں۔ تمام ڈویژنز کو صوبے بنانا چاہیے پنجاب میں بھی ہمارے وزیر اعلیٰ نے بلدیاتی انتخابات نہیں ہونے دیئے جبکہ بلوچستان کو دیکھ لیں کیا چاغی کو کوئٹہ سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے؟ شہباز شریف ڈیل کر کے ہی وزیر اعظم بنے ہیں جبکہ عمران خان کو گرفتار کرنا رانا ثنا اللہ کی بڑھکیں ہی ہیں

 

Leave a reply