ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کی ہدایات پر ایس پی عائشہ بٹ کی زیر نگرانی اینٹی رائٹ فورس کا پیشہ ور گداگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق کریک ڈاؤن لاہور کی تمام ڈویژنز میں کیا گیا۔ پیشہ ور بھکاریوں کو پکڑ کر مقامی تھانہ جات میں بند کروایا گیا، مغلپورہ ,مسلم ٹاؤن موڑ, اقبال ٹاؤن, داتا صاحب سمیت شہر کے دیگر مقامات پر کارروائی کی گئی۔ ایس پی عائشہ بت کا کہنا ہے کہ پیشہ ور گداگر مافیا کی وجہ سے حق داروں کو ان کا حق نہیں پہنچتا، شہریوں کو بلا وجہ تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ڈی آئی پی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ شہر کی اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر بھکاری مافیا کو ڈیرے ڈالنے نہیں دیں گے۔ شہریوں کو تنگ کرنے, ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈالنے اور جرائم میں ملوث بھکاریوں کے خلاف کاروائیاں کی جا رہی ہے.

Shares: