بالی وڈ اداکارہ بھومیکا چاولہ جنہوں نے سلمان خان کے ساتھ فلم تیرے نام میںکام کیا فلم سپر ہٹ ہوئی اس میں سلمان خان کی اداکاری کو آج بھی یاد کیا جاتاہے، فلم کا میوزک آج بھی کانوں میں رس گھولتا ہے . فلم کی ہیروئین بھومیکا چاولہ کی خوبصورت معصوم مسکراہٹ آج بھی ویسی کی ویسی ہے. بھومیکا چاولہ نے تیرے نام کی یادوں کو یاد کرتے ہوئے سلمان خان کی موجودگی میں میڈیا کو بتایا کہ جب ہم نے تیرے نام کی شوٹنگ ختم کر لی فلم کی پرموشن کی تیاریاں شروع کر دیں، فلم کا میوزک لانچ تھا اس پر میں نے پریس سے کہا کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرکے
بہت مزہ آیا ہے جب میں نے سلمان خان کو بھائی کہا تو وہاں سب کو بہت برا لگا کہ میں سلمان خان کو بھائی بلا رہی ہوں انہوں نے کہا کہ جب ہم نے کام کیا ہم دونوں جوان تھے ، اب وقت بدل چکا ہے ہم چینج ہو چکے ہیں لیکن ہم نے جو ساتھ کام کیا اسکی یادیں ابھی بھی تازہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گی. بھومیکا چاولہ نے کہا کہ لیکن اب میں سلمان خان کو بھائی نہیں بولوں گی تب تو بول دیا تھا. بھومیکا کے ایسا کہنے کے بعد ساتھ کھڑے سلمان خان نے پوچھا کہ کیوں اب ایسا کیو گیا ہے جو بھائی نہیںبلاو گی تو بھومیکا نے ہنس کر اس سوال کو ٹال دیا.