بھول بھولیا 2 کے بعد کارتک آریان اکشے کمار سے ہیرا پھیری 3 بھی چھین لیں گے؟

0
42

کارتک آریان جو سوشل میڈیا کے شوقین ہیں اور اس وقت شہر کے مصروف ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ بھول بھولیا 2 کی کامیابی کے بعد کارتک کئی پروجیکٹس کے لیے بیک ٹو بیک شوٹنگ کر رہے ہیں۔ کارتک اپنی ٹھوس اداکاری اور مداحوں کی جانب سے ملنے والے زبردست پیار کی وجہ سے خاصے فلم میکرز کی اولین چوائس بن گئے ہیں. کہا جا رہا ہے کہ یہ اداکار ہیرا پھیری تھری میں نظر آئیں گے. ہیرا پھیری تھری وہ فلم ہے جس کا بےچینی سے انتظار کیا جا رہا ہے. ہیرا پھیری جس میں اکشے کمار ،پاریش راول اور سنیل شیٹی نے کام کیا تھا اسے آج تک پسند کیا جاتا ہے. شائقین ان تینوں کو ایک ساتھ ایک بار پھر دیکھنے کے لئے بےتاب ہیں.لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ ہیرا پھیری تھری میں اکشے کمار کی بجائے

کارتک آریان کام کریں گے. ہیرا پھیری 3 کا اعلان اس سے قبل ابھیشیک بچن، جان ابراہم، سنیل شیٹی اور پریش راول کے ساتھ کیا گیا تھا لیکن کئی وجوہات کی بنا پر فلم کو روک دیا گیا . خبریں یہ بھی آئیں تھیں کہ اکشے کمار نے کہا ہے کہ وہ ہیرا پھیری، ویلکم اور آوارہ پاگل دیوانہ کے سیکول میں کام نہیں کریں گے.یاد رہےکہ اکشے کمار کی فلم بھول بھلئیاں جو کہ سپر ہٹ تھی اس کے سیکول میں کارتک آریان کولیا گیا . اطلاعات یہی ہیں کہ ہیرا پھیری تھری میں بھی کارتک آریان ہی ہوں گے.

Leave a reply