بھوانہ میں غیرت کے نام پر دوست نے دوست کو قتل کردیا ملزم گرفتار

0
39

بھوانہ میں غیرت کے نام پر دوست نے دوست کو قتل کردیا ارشاد نے فائرنگ کرکے بشارت کی جان لے لی پولیس نے مقتول بشارت کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ملزم گرفتار

بھوانہ تھانہ لنگرانہ کے علاقہ میں دوست نے دوست کی جان لے لی پولیس کے مطابق چک نمبر 199 رحموآنہ میں ارشاد نامی شخص کی 27 سالہ بشارت سے دوستی چلی آرہی تھی جس پر ارشاد کو شبہ ظاہر ہوا کہ بشارت کا اس کی بیوی سے ناجائز تعلقات ہیں

جس پر ارشاد نے فون کر کہ بشارت کو اپنے گاؤں بلوایا ارشاد طیش میں گیا اور بشارت پر فائرنگ کردی علاقے کے لوگوں کے مطابق بشارت ہسپتال منتقل ہونے سے پہلے ہی دم توڑ چکا تھا

علاقے کے لوگوں نے واقعہ کے بعد ارشاد کو پکڑلیا اور پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے مقتول بشارت کی بیوی کی مدعیت میں تھانہ لنگرانہ میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے

Leave a reply