شمال مشرقی ہندوستان اور ان کے ہمسایہ ملک بنگلہ دیش کے کچھ حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ بھارت کے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا ہے کہ آج مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 15 منٹ پر 5.2 شدت کا زلزلہ آیا جس کا مرکز بھارت کی شمال مشرقی ریاست میگھالیہ میں نارتھ گارو ہلز میں 10 کلومیٹر (6.2 میل) گہرائی میں تھا۔
جبکہ مقامی خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ہمسایہ ریاستوں کے کچھ حصوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دریں اثنا بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ اور ملک کے کچھ دیگر حصوں میں پیر کی شام مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 47 منٹ پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ڈچ سائنسدان نے پاکستان میں زلزلے کی پیشگوئی کردی
مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلیے اسلامی نظریاتی کونسل کو مزید متحرک ہونا ہو گا،وزیراعظم
نومبر یا مارچ میں الیکشن کرایا جائے ، مولانا عبدالواسع
امریکی ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر میں مزید بہتری
جبکہ یاد رہے کہ اس سے قبل زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے (ایس ایس جی ایس) نے چمن فالٹ لائن میں آئندہ دو روز میں زلزلے کی پیش گوئی کی تھی جبکہ زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے (ایس ایس جی ایس) نے بتایا تھا کہ بلوچستان میں زیرِ زمین چمن فالٹ لائن میں تیز لرزش ریکارڈ کی گئی ہے اور اس علاقے میں اگلے دو دن میں کوئی طاقتور زلزلہ آ سکتا ہے جس کی شدت پر 6 یا اُس سے زیادہ ہو سکتی ہے۔