بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا؟ بلاول جواب دیں؟ ایسا کس نے کہہ دیا

0
43

بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا؟ بلاول جواب دیں؟ ایسا کس نے کہہ دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ بلاول صاحب! ہوش کے ناخن لیں اور اپنی کرپشن زدہ اداؤں پر غور کریں۔ ٹھنڈے دل و دماغ سے سوچیں کہ بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا؟

مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں بلاول کو شکست دے دی

ایک اور ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپنی حکومت میں سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال سے کیے گئے جلسے عوام کے جذبات اور احساسات کی عکاسی نہیں کرتے۔دو دن پہلے عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے آپ کے اداروں کو نشانہ بنانے کے بیانیہ کو زمین بوس کیا۔

لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی، عوام نے پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیا

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ادارے ہمارا فخر، دفاع اور سلامتی کے ضامن ہیں۔ پاکستان دشمنوں کے بیانیے سے مرعوب ہونے والے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے کن آقاؤں کی خوشنودی حاصل کر رہے ہیں؟ آپ کو ملک اور ریاست کا احساس ہوتا تو غیر ذمہ دارانہ بیانات کی فلم نہ چلاتے۔آپ کو صرف ابو اور پھوپھو کی کرپشن بچانے کی فکر ہے

پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ کے صوبائی حلقہ پی ایس 11 سے جی ڈی اے کےمعظم عباسی31557ووٹ لےکرکامیاب ہو گئے، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی امیدوارجمیل سومرو26021ووٹ لے کردوسرے نمبرپررہے .

لاڑکانہ جو پیپلز پارٹی کا آبائی علاقہ ہے اور اسے پی پی کا گڑھ سمجھا جا تا ہے وہاں سے پیپلز پارٹی کے امیدوار کی شکست پر سوشل میڈیا پر پی پی کے خلاف شدید تنقید کی جا رہی ہے،

ٹویٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ سلیکٹڈ سلیکٹڈ کیلئے رٹ لگانے والے اپنے گھر لاڑکانہ میں بھی الیکٹ نہ ہو سکے.. پیپلزپارٹی کا صوبائی امیدوار ہار گیا

لاڑکانہ سے پیپلز پارٹی کیوں ہاری؟ ایسی وجہ سامنے آئی کہ بلاول بھی……..

Leave a reply