لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی، عوام نے پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیا

0
93

لاڑکانہ میں تبدیلی آ گئی، عوام نے پیپلز پارٹی کو مسترد کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی بھٹو کے شہر سے الیکشن ہار گئی، جی ڈے اے کے امیدوار معظم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 100 پولنگ اسٹیشن میں ہماری جیت ہے، سندھ حکومت کی مشینری ایک ماہ سےاستعمال کی جارہی ہے،میرا پورا خاندان پیپلزپارٹی میں رہا،2013 میں علیحدہ ہوئے،

معظم علی خان نے مزید کہا کہ لاڑکانہ کےعوام پیپلزپارٹی سے بیزارہوچکے ہیں، الیکشن سے پہلےبلاول بھٹوکولاڑکانہ یاد نہیں آیا، لاڑکانہ میں لوگ ایڈز سے مر رہے تھے اور بلاول اسلام آباد میں دھرنے کی مشاورت کر رہے تھے، یہ عوام کو کب تک بے وقوف بناتے رہیں گے، آج عوام نے پیپلز پارٹی کے آبائی علاقے سے انہیں مسترد کر دیا ہے

واضح رہے کہ پی ایس 11 میں آج ضمنی الیکشن ہوئے ہیں، غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے معظم عباسی 20474ووٹ لے کر آگے ہیں، پی ایس 11 میں شامل پانچ بجے تک پولنگ جاری رہی، پیپلز پارٹی کے رہنما دن میں بھی الیکشن کے حوالے سے دھاندلی کے الزامات لگاتے رہے .

الیکشن کے نتائن سامنے آنے پر پییلز پارٹی کو شکست نظر آئی تو پی پی کے کارکنان نے الیکشن کمیشن کے آفس گھسنے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنا دیا، پی پی کارکنان الیکشن کمیشن کے دفتر کے بایر اھتجاج کر رہے ہیں

Leave a reply