سریناعیسیٰ نےصدرمملکت کوپھرخط لکھ دیا

0
29

اسلام آباد:سریناعیسیٰ نےصدرمملکت کوپھرخط لکھ دیا ،جسٹس فائزعیسیٰ قاضی کی اہلیہ سریناعیسیٰ نےکوئٹہ دھماکےپرصدرمملکت کوخط لکھ کراپناغصہ نکالنا شروع کردیا ،

صدرمملکت کے نام اپنے خط میں سرینا عیسیٰ نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق اگر کوئٹہ انکوائری کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد ہوتا تو اس طرح کے سانحات نہ ہوتے،

سرینا عیسٰی نے خط لکھتے ہوئے کہاہےکہ بدقسمتی سے ساڑھے 4 سال گزر جانے کے باوجود ان سفارشات پر عملدرآمد نہیں ہو سکا،

اپنے خط میں سرینا عیسیٰ‌نے کہا ہےکہ جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کمیشن کے سربراہ کی حیثیت سے سفارشات دی تھیں

سرینا عیسیٰ کہتی ہیں کہ 8اگست 2016 میں کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگردی کے بڑے واقعے کے بعد انکوائری کمیشن بنا تھا،

Leave a reply