بھٹو کی جماعت لوٹ کی جماعت کیسے بنی؟ علی زیدی کے خطاب کے دوران نوید قمر نے ایسا کام کر دیا کہ ….

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر فلمیں بنی ہیں ہمیں رائٹ اور لیفٹ کی سیاست کرنے کادرس نہیں دیاگیا

علی زیدی کا کہنا تھا کہ ہم پر ایک روپے کی کرپشن ثابت کرکے دکھا دیں،وزیراعظم کے ایک بیان پر تنقید ہوئی اور شور مچایاگیا،ہم اپنے بچوں کو حلال رزق کھلاتے ہیں،مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی کیا کہتی ہیں ؟بتاوَں گا بھٹو کی جماعت لوٹ کی جماعت کیسے بنی؟

علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کا آغاز1981سے ہواچیئرمین پیپلزپارٹی نےڈیڑھ ارب روپے کے اثاثے ڈکلئیر کیے،عزیر بلوچ کا خاندان شروع سے پیپلز پارٹی کے ساتھ تھا،عزیر بلوچ نے 150سے زائد افراد کو قتل کرنے کاا عتراف کیا، نثار مورائی نے 3قتل کرنے کااعتراف کیا،نثارمورائی کوفشریزکا چیئرمین فریال تالپورنے لگوایا،الذوالفقارکا کارکن طیارہ اغوا کرکے افغانستان لے گیا،منشیات فروشی کا سہولت کار سعید غنی کا بھائی ہے،

علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ جےآئی ٹی میں کہاگیا عزیربلوچ کو فریال تالپور ہدایات دیتی تھیں،

علی زیدی کی جےآئی ٹی سےمتعلق تقریر پر ایوان میں شور شرابا کیا گیا،پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمرجذباتی ہو گئے، نوید قمر نے اپنا کوٹ اتار دیا اور کہا کہ لڑائی کرنی ہے تو میں تیار ہوں،

Shares: