بیان کرنا شروع کروں گا تو بات ختم نہیں ہو گی، شاہد خاقان عباسی نیب کے خلاف پھٹ پڑے

مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب نے بیورو کریسی کو مفلوج کر دیا، نیب چئیرمین کے انٹرویو کی تردید نہیں آئی، نیب الیکشن میں اثر انداز ہوئی، اگر بیان کرنا شروع کروں گا تو بات ختم نہیں ہو گی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کا مقصد صرف سیاستدانوں کو بدنام کرنا ہے یہی چیزیں جمہور کی تباہی کا باعث بنتی ہیں، چئیرمین نیب سے شہباز شریف کی کوئی ملاقات نہیں، انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب نے جو باتیں کہیں وہ کبھی نہیں ہوئی. بیروکریٹ نے محنت کر کے دن رات ملک کو بجلی دی اور ان کو جیل میں بٹھا دیا گیا، علیم خان کی ضمانت ہوجاتی ہے احد چیمہ اور فواد حسن فواد کی ضمانت نہیں ہوتی، نیب نے ملک میں بیورو کریسی کو مفلوج کر دیا ہے. انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں تباہی کا بڑا حصہ نیب کا ہے کیونکہ بیورو کریسی نے نیب کی وجہ سے کام چھوڑ دیا ہے. انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار دن نے نیب میں جو ہو رہا ہے اس پر تشویش ہے، چیئرمین نیب کے انٹرویوز کو مکمل رد نہیں کیا گیا بلکہ کہا گیا کہ ٹھیک طرح سے ویوز پیش نہیں کئے گئے؟ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب سیاستدانوں کو توڑنے کے لئے بنایا گیا الیکشن کے بالکل موقع پر وہ جماعت جو پانچ برس اقتدار میں رہی ،ایک وزیر اعظم چار سال اور ایک ایک سال اقتدار میں رہا، الکشن کے درمیان اس کے رہنما کو جیل بھیج دیا گیا،نیب کے عمل سے الیکشن متاثر ہوا. بیان کرنا شروع کروں گا تو بات ختم نہیں ہو گی.

Comments are closed.