پہلے خود لوٹا اب نسل کو مسلط کرنا چاہتے ہیں ، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ روایتی جماعتوں کے قائدین صرف اپنے بچوں اور اپنے مستقبل کے لئے فکر مند ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ روایتی جماعتوں کے قائدین صرف اپنے بچوں اور اپنے مستقبل کے لئے فکر مند ہیں جبکہ عمران خان کو قوم کے بچوں کا مستقبل سنوارنے کی فکر ہے۔ جماعتوں کو کمپنیاں سمجھ کر چلانے والوں کی خواہش ہے کہ پہلے انہوں نے لوٹا، اب اگلی نسل کو قوم پر مسلط کرجائیں

ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے جراتمندانہ فیصلے کئے ہیں جن کے ثمرات جلد قوم کو ملیں گے اور پاکستان معاشی وسماجی لحاظ سے طاقتور ملک بن کر ابھرے گا۔ حیرت ان پر ہے جو جمہوریت کی بات تو کرتے ہیں لیکن عمل سے موروثی غلامی کا درس دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بلاول زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو افطار پارٹی دی تھی جس میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا .آج آصف زرداری نے اعلان کیا ہے کہ تحریک کی قیادت بلاول اور مریم کریں گے

Comments are closed.