تل ابیب : امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کوجوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
باغی ٹی وی : اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری اورحصول سے روکنے کے لئے طاقت کا استعمال خارج از امکان نہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے بڑے واضح انداز میں کہا ہے کہ وہ اب بھی پوری طرح کمٹمنٹ کے ساتھ سمجھتے ہیں کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ بحال ہو جانا چاہیے ایک چیز جو سب سے بری ہے وہ ایران کا جوہری ہتھیاروں کے ساتھ ہو جانا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے انقلابی گارڈز کو بدستور دہشتگردوں کی فہرست میں رکھا جائے گا۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہد ہ ختم کرکے غلطی کی جس نے ایران کو مزید خطرناک بنا دیا۔ایران ماضی کے مقابلے میں اب جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے بہت قریب ہے۔
امریکی صدر نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا کہ ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کی صورت میں کیا امریکا اسرائیل کے ساتھ مل کر کارروائی کرے گا۔
واضح رہےایران کادنیا چھ بڑی طاقتوں کےساتھ 2015 میں ممکن ہوا تھا تاہم صدرٹرمپ کی حکومت نے ایرانی معاہدے سے امریکہ کو الگ کر لیا تھا اسرائیل نے اس معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کی پزیرائی کی تھی جبکہ جو بائیڈن نے امریکہ نے امریکی فیصلے کی مخالفت کی تھی جوبائیڈن کے نزدیک امریکہ کے اس معاہدے سے نکلنے کے بعد ایران بلا روک ٹوک جوہری ہتھیاروں کے قریب چلا گیا ہے ۔
دوسری جانب سرائیلی چیف آف اسٹاف ایویو کوچاوی نے زور دے کر کہا ہے کہ ایران ایک علاقائی اور عالمی خطرہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے سامنے جس میزائل نظام کو پیش کیا گیا وہ ایران اور اس کی کٹھ پتلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اہم عنصر ہے واشنگٹن کے ساتھ تل ابیب کا رشتہ ایران کے ساتھ اسٹریٹجک ریس کے مقابلہ میں ایک لازمی ستون ہے۔
خیال رہے کہ صدر بائیڈن نے بدھ کے روز اسرائیل پہنچنے کے بعد دفاعی نمائش کا دورہ کیا جہاں انہیں ایئر ڈیفنس سسٹمز "آئرن ڈوم اور’لیزر سسٹم‘ کے بارے میں بریفنگ دی گئی بائیڈن نے اسرائیل کے دورے کا آغاز اسرائیل کے جدید ترین میزائل دفاعی نظاموں کا معائنہ کرکے کیا۔
اسرائیل نے اپنے اہم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اس شو کو تیار کیا کیونکہ اس نے ایک ملٹی کلاس سسٹم کی پیش کش کی تھی جو خلا میں لمبی رینج بیلسٹک میزائلوں سے لےکر مختصر رینج میزائلوں تک ہر چیز کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ میزائل سسٹم امریکا کی شراکت سے تیار کیا گیا تھا۔
آئرن ڈوم سسٹم ایک میزائل دفاعی نظام ہے جو اب تک فعال ہے جب کہ "آئرن بیم” نامی ایک نیا لیزر سسٹم ابھی تک فعال نہیں ہوا ہے۔
بائیڈن کو یروشلم جانے سے پہلے اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز کی طرف سے بھی خفیہ سیکیورٹی فراہم کی گئی اسرائیلی وزیر اعظم یایر لپیڈ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ واشنگٹن اسرائیل کے لیے دنیا کا سب سے بڑا حلیف ہے۔