صدر بائیڈ کا خوب مذاق اڑایا جانے لگا ، کیا بات کہہ دی

0
34

صدر بائیڈ کا خوب مذاق اڑایا جانے لگا ، کیا بات کہہ دی

باغی ٹی وی :امریکی صدر جوبائیڈ سوشل میڈیا صارفین کے مذاق کا نشانہ بن گئے۔ کینسر کے علاج کے بارے میں عجیب و غریب نظریہ پیش کرکے
ان کو ٹرول کیا جا رہا ہے . ستاسی سالہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ریاست اوہائیو میں سرطان ہاسپٹل کے معائنے کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کتے بھی سرطان کے علاج میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں اور یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔

جو بائیڈن کے اس نظریے کو سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا اور ان کا خوب مذاق اڑایا۔بعض صارفین نے ان کی ذہنی صلاحیت اور حافظے کے بارے میں سوالات بھی اٹھائے۔

بہت سے صارفین نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ ان کا بہترین دوست کس طرح سے سرطان کا علاج کرتا ہے۔البتہ بعض صارفین نے، جوبائیڈن کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ تو اس سے بھی زیادہ عجیب و غریب نظریات پیش کرتے رہے ہیں۔

بائیڈن نے ایک تحقیق کو سامنے رکھتے ہوئے یہ بات کہی جس میں بتا یا گیا کہ کُتوں کی سونگھنے مشہور ہے۔ یہ طویل فاصلے پر، گہرائی میں موجود یا پھر کئی تہوں میں لپٹی شے کی بُو بھی محسوس کر لیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ تربیت یافتہ بیلگین میلینوائس نسل کے کتے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے بہت معاون ثابت ہوتے ہیں۔

تاہم امریکا میں ایسے کتے بھی موجود ہیں جو بارودی سرنگوں یا منشیات کا نہیں بلکہ انسانوں میں سرطان کے مرض کی نشان دہی کرتا ہے۔کتے کی سونگنے کی حس انسانوں سے دس ہزار سے ایک لاکھ گنا زیادہ بہتر ہے۔

Leave a reply