افغانستان سےانخلا،بائیڈن کاعمران خان سےرابطہ نہ کرنا تباہی سےکم نہیں،امریکہ ہوش کےناخن لے:امریکی سینیٹر

0
53

واشنگٹن:افغانستان سےانخلا،جوبائیڈن کا عمران خان سے رابطہ نہ کرنا بڑی تباہی ہوگا،امریکہ ہوش کے ناخن لے: امریکی سینیٹرنے خبردارکردیا،اطلاعات کے مطابق امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے کہا ہے کہ افغانستان سے تمام افواج نکالنے اور اس حوالے سے پاکستان سے رابطہ نہ کرنے کا بائیڈن انتظامیہ کا فیصلہ بہت بڑی تباہی ثابت ہوگا۔

ٹوئٹرپرپوسٹ کرتے ہوئے ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے معروف امریکی سینیٹر لنزے گراہم کا کہنا تھا کہ انہیں یہ سن کر شدید حیرت ہوئی ہےکہ صدر بائیڈن نے ابھی تک امریکا پاکستان تعلقات اور افغانستان کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے رابطہ نہیں کیا ہے۔

 

لنزے گراہم کا کہنا تھا کہ ہم کیسے یہ توقع کر سکتے ہیں کہ پاکستان سے بات چیت کے بغیر افغانستان سے ہماری واپسی مؤثرثابت ہوگی؟ بائیڈن انتظامیہ کو واضح طور پر یہ لگتا ہےکہ افغانستان میں ہمارے مسائل حل ہوچکے ہیں۔

 

امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ افغانستان سے تمام افواج نکالنے اور اس حوالے سے پاکستان سے رابطہ نہ کرنےکا بائیڈن انتظامیہ کا فیصلہ بہت بڑی تباہی ہوگا یہاں تک کہ یہ عراق میں کی جانے والی غلطی سے بھی بڑی غلطی ہوگی۔

 

 

امریکی سینیٹرنے خبردارکرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کویہ یاد رکھنا ہوگا کہ پاکستان دنیا کی بڑی طاقت ہے اوراب دنیا کے فیصلے واشنگٹن نہین بلکہ اسلام آباد میں ہوتے ہیں‌

Leave a reply