جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری : بلاول بھٹو اور آصف زرداری کو شرکت کی دعوت:جائے گاکون:خبریں آگئیں

کراچی : جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری : بلاول بھٹو اور آصف زرداری کو شرکت کی دعوت:مگرزرداری نہیں جائیں گے،اطلاعات کے مطابق نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو دعوت نامے موصول ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کے والد سابق صدر آصف علی زرداری کو 20 جنوری کو نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے افتتاحی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کو 20 جنوری کو ہونے والے شیڈول ڈیموکریٹ جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت ملی ہے، آصف علی زرداری کی ناساز طبیعت کے باعث چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تقریب حلف برداری میں شرکت کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے ذرائع نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو 18 جنوری کو امریکا کے لیے روانہ ہوں گے، اور وہ 4 روز امریکا میں قیام کریں گے جب کہ 19 جنوری کو بلاول امریکی سینیٹرز سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نو منتخب امریکی صدر کی دعوت پر امریکا جا رہے ہیں، بلاول کو جو بائیدن نے تقریب حلف برداری میں مدعو کیا ہے۔

Comments are closed.