بگ باس کا حال ہی میں ختم ہونے والا سیزن کافی مشہور رہا ہے. اس بار اس میں جتنے بھی پارٹیسپینٹس نے شرکت کی ان سب کی خوب قسمت چمکی ہے. اگر ہم کہیں کہ ان سب کی چاندی ہو گئی ہے تو بے جا نہ ہو. ان سب کو کوئی نہ کوئی بڑا پراجیکٹ آفر ہوا ہے. شالین کو ایکتا کپور کی فلم ملی ہے ، جبکہ پریانکا چوہدری کو شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی ملی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ وہ سلمان خان کے کسی پراجیکٹ کا حصہ بنتی ہوئی بھی نظر آئیں گی اس کے علاوہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پریانکا چوہدری ایم سی سٹین کے ساتھ ان کے کسی نئے گانے کی وڈیو کا بھی حصہ
بن رہی ہیں. سوندریا شرما کو بھی کافی ساری آفرز ملی ہیں وہ سوچ وچار کررہی ہیں. سنبل توقیر خان ایکتا کپور کے ناگن 6 میں نظر آئیں گی جس میں ان کے ساتھ شالین بھی ہوں گے. دوسری طرف گھر میں سب سے زیادہ نفرت پانے والی ٹینا دتہ جلد ہی تیلگو فلم میں ہیروئین کے طور پر نظر آئیں گی.نمرت کور کو شو کے دوران ہی ایکتا کپور نے اپنی اگلی فلم کے لئے سائن کر لیا تھا ، شیو ٹھاکرے خطروں کے کھلاڑی میںنظر آنے والے ہیں.