لاہور: بہا ؤالدین زکر یا یونیورسٹی سے الحاق شدہ 41 لاء کالجز کے 10ہزار طلبا کا بڑامطالبہ منظور،اطلاعات کے مطابق گورنرپنجاب چانسلر بہاوالدین زکریا یونیورسٹی چوہدری محمد سرور نے پنجاب کے ہزاروں طلبا کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا ہے ،
اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ گورنر و چانسلر بہاالدین زکریا یونیورسٹی چوہدری محمد سرور نےبہا ؤالدین زکر یا یونیورسٹی سے الحاق شدہ 41 لاء کالجز کے 10ہزار طلبا کا بڑامطالبہ منظور کر لیا
اطلاعات ہیں کہ گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کی ہدایت پر BZU نے طلباء کے متعلق سینڈ یکٹ کےمحفوظ فیصلےکا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا جس کے بعد طلباء کو گور نر پنجاب سے اپیل کا بھی حق مل گیا ہے۔
یاد رہے کہ بہاالدین زکریا یونیورسٹی سے منسلک 41 لاکالجز کے ہزاروں طلبا کی طرف سے اس سلسلے میں درخواست کی گئی تھی ، یہ بھی سننے میںآیا ہے کہ گورنرپنجاب کی طرف سے طلبا کے اس دیرینہ مطالبے کی منظوری کے بعد طلبا نے بہت زیادہ خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہےکہ وہ گورنرپنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے اسی خیر کی توقع رکھتے تھے جو آج پوری ہوگئی ہے