اسلام آباد:امریکا نے پاکستان پر واجب الادا 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض واپسی مؤخر کردی۔امریکی سفارتخانے کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاک امریکا معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔
جی20قرض معطلی اقدام کے تحت دوسرا پاک امریکا دوطرفہ معاہدہ طے پا گیا۔اطلاعات کےمطابق پاکستان میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے دوسرے پاک امریکہ دوطرفہ معاہدے پر دستخط کر دیے۔
امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دستیاب اہم وسائل کو ری ڈائریکٹ کرنا ہماری ترجیح ہے، معاہدے کے تحت امریکہ پاکستان کو قرض کی مد میں 132 ملین ڈالر کا ریلیف دے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک،امریکا تعلقات کی75ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اردو میں ایک جملہ ادا کیا کہ ’اچھا دوست برے وقت کو بھی اچھا بنا دیتا ہے‘، جس پر وزیراعظم شہباز شریف سمیت تقریب میں شریک افراد نے بھرپور داد دی۔
Ambassador Blome today signed the second U.S.-Pakistan bilateral agreement under the #G20 Debt Service Suspension Initiative, providing $132 million in U.S. debt relief to Pakistan. Our priority is to redirect critical resources in Pakistan. pic.twitter.com/UlwFzoXPWw
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) September 30, 2022
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی طویل تاریخ ہے، امریکا پاکستان کو سب سے پہلے تسلیم کرنے والے ممالک میں شامل ہے، پاک،امریکا تعلقات کو چین یا افغانستان کے تناظرمیں نہیں دیکھنا چاہیے۔
مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید
اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جدید دور میں سائبر حملے عام ہوگئے ہیں
آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع