بھارت کے رئیلٹی شو بگ باس کا ہر سیزن شائقین کافی شوق سے دیکھتے ہیں، ہر بار کی طرحاس بار بھی بگ باس کا سیزن کافی دلچپسپ رہا ، اس بار تو بگ باس کی 16 سالہ تاریخ میںپہلی بار شو کا دورانیہ چار ہفتے تک بڑھایا گیا. گزشتہ روز شو سے سنبل توقیر خان نکل چکی ہیں اور اب گھر میں صرف 6 لوگ بے ہیں جن میں شیو ٹھاکرے ، پریانکا چوہدری ، ایم سی سٹینڈ ، ارچنا اور شالین، ان میں سے ونر کون ہو گا اسکا پتہ 12 فروری کو چلے گا. جی ہاں بگ باس 16 کا فائنل 12 فروری کو ہونے جا رہا ہے. لوگ اپنے اپنے پسندیدہ پارٹیسپینٹ کو دھڑا دھڑ ووٹ کررہے ہیں. شو کو کرن جوہر ہوسٹ کریں گے. اس موقع پر سلمان خان موجود ہوں گے یا نہیں یہ تو اسی روز پتہ چلے گا. اس بار کے ویک اینڈ کے وار میں
جب کرن جوہر نے گھر والوں سے کہا کہ شو کا دورانیہ مزید بڑھایا جا رہا ہے تو سب نے کہا کہ پلیز ایسا نہ کریں. ہم نے آل ریڈی اس گھر میں اپنے کنٹریکٹ سے زیادہ وقت گزار لیا ہے. تمام گھر والوں میں سے صرف ارچنا ایسی تھیں جن کا کہنا تھا کہ شو کا دورانیہ بڑھ جائے تو بہت مزا آئیگا. پھر کرن نے گھر والوں سے کہا کہ میں مذاق کررہا ہوں بگ باس کی انتظامیہ کا کوئی ایسا ارادہ نہیں ہے.