سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 14 ارب 33 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد وصولیاں کر لی گئی ہیں۔
باغی ٹی وی: سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نےاپنے بیان میں بتایا کہ بجلی چوری کے خلاف مہم میں اب تک 10 ہزار افراد کو گرفتار جبکہ بجلی چوری کی 23 ہزار 152 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا ہے ریکوری میں لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) 3 ارب 85 کروڑ 20 لاکھ روپے وصولیوں کے ساتھ سرفہرست ہے،اور اس نے دس ہزار ایف آئی آرز درج کرائی ہیں۔
حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو)نے دو ارب 69 کروڑ 40 لاکھ روپے ریکور کئے، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے دو ارب 42 کروڑ کی ریکوری کی،سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی (سیپکو)نے اب تک ایک ارب 63 کروڑ روپے کی ریکوری کی ہے، ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی (میپکو) نے ایک ارب 62 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ریکوری کی بجلی چوری کیخلاف مہم میں پنجاب سے 8900 افراد کو پکڑا گیاسندھ اور خیبرپختونخواہ میں صرف 725 افراد کو گرفتارکیا گیا دونوں صوبوں کا بجلی چوری میں شئیر 75 فیصد ہے۔