سندھ ہائیکورٹ رہائشی بنگلے کی بجلی منقطع کرنے پر کے الیکٹرک کے خلاف درخواستوں پر عدالت کا بڑا حکم سامنے آ گیا
عدالت نے کے الیکٹرک کو فوری طور پر رہائشی بنگلوں کی بجلی بحال کرنے کا حکم دے دیا، جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے مطابق کسی بھی رہائشی جگہ کی بجلی کسی بھی وجہ سے منقطع نہیں کی جاسکتی ،عدالت نے اپنے حکم میں شہریوں کو اس ماہ کا بل بھرنے کی ہدایات جاری کردی،عدالت نے کے الیکٹرک کو گذشتہ مہینوں کے بلوں میں نظر ثانی کرنے کی ہدایت جاری کر دی،
جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک شہریوں کو قسطوں میں بلوں کی ادائیگی میں معاونت کرے،عدالت نے درخواستوں کی سماعت 24 اکتوبر تک کے لئیے ملتوی کردی ،درخواست گزارنے کہا کہ ہمیں جو بل جولائی میں بھیجے گئے ہیں وہ میٹر ریڈنگ سے مطابقت نہیں رکھتے،کے الیکٹرک کو فوری طور پر بجلی بحال کرنے کا حکم دیا جائےکے الیکٹرک کو میٹر ریڈنگ کی مناسبت سے درست بھیجنے کا حکم دیا جائے،کے الیکٹرک بلوں کو قسطوں میں ادائیگی کے لئیے اقدامات کرے
بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟
بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار