لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف 24758 مقدمات درج

لاہور، ساہیوال میں 62 گیس کنکشن منقطع کئے گئے
0
41
electricty chor

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،

لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف 24758 مقدمات درج، 15031 ملزمان گرفتار کر لئے گئے،گذشتہ روز صوبہ بھر میں 1193 مقدمات درج، 46 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں بجلی چوروں کے خلاف 238 مقدمات درج کئے گئے۔ بجلی چوروں کے خلاف10451 مقدمات چالان، 10062 زیر تفتیش ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبہ بھر میں بجلی چوروں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن مزید کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ متعلقہ محکموں کے اشتراک سے نجی و کمرشل بجلی چور صارفین کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں، سپروائزری افسران بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں ۔بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی رپورٹس باقاعدگی سے سی پی او بھجوائی جائیں۔ ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔

لاہور،7 روز کے دوران بجلی چوری میں ملوث 115 ملزمان گرفتار
لاہورپولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے،گذشتہ7 روز کے دوران 115 ملزمان گرفتارکئے گئے ،کینٹ ڈویژن 54، سول لائنز23، صدر ڈویژن سے 3 ملزمان گرفتارکئے گئے،اقبال ٹاؤن سے 28 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے7بجلی چور گرفتارکئے گئے .ڈی آئی جی آپریشنز نے لیسکو، ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیا، بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ڈی ایس پی لیگل فوکل پرسن مقرر کر دیئے گئے،فوکل پرسن متعلقہ اداروں کو قانونی معاونت فراہم کر رہے ہیں،

کنگن پور کے 50 شہری بجلی چوری میں ملوث
چونیاں: کنگن پور کے علاقے میں لیسکو اہلکاروں نے رات گئے بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا،کنگن پور کے 50 شہری بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، بجلی منقطع کر دی گئی، بجلی چوروں کے خلاف 50 مقدمات درج، 18 افراد موقع پر گرفتار کر لئے گئے، پکڑے گئے درجنوں بجلی چوروں کو لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کئے گئے، سب ڈویژن چونیاں میں پکڑے گئے بجلی چوروں کی تعداد 531 ہوگئی، 180 مقدمات درج ہو چکے ہیں، گرفتار کیے گئے عادی بجلی چوروں کی تعداد 41 ہوگئی ،

گیپکو کی ریجن بھر میں بجلی چوروں کیخلاف بھرپور کاروائیاں
گیپکو کی ریجن بھر میں بجلی چوروں کیخلاف بھرپور کاروائیاں دسویں روز بھی جاری ہے ، اب تک ریجن بھر سے 466 بجلی چور پکڑ لیے گئے ۔ پکڑے جانے والوں میں انڈسٹریل 3، زرعی25، کمرشل13اور425 ڈومیسٹک شامل ہیں ۔ تمام کنکشنز منقطع کر کے 10لاکھ سے زائد ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت تقریباََ 3کروڑ57لاکھ ہے۔ بجلی چوری میں ملوث 328 کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئی اور 12 لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ کریک ڈاؤن میں اب تک سٹی سرکل سے 103بجلی چوروں کو 59لاکھ،کینٹ سرکل کے 141بجلی چوروں کو ایک کروڑ 7لاکھ روپے کے جرمانے کئے گئے، گجرات سرکل کے 48بجلی چوروں کو 58لاکھ، سیالکوٹ کے 67بجلی چوروں کو 53لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے ، نارووال سرکل کے 57بجلی چوروں کو 29لاکھ روپے جبکہ منڈی بہاوالدین سرکل میں پکڑے گئے50بجلی چوروں کو 11لاکھ روپے سے زئد کے ڈیٹکشن بل جاری کئے گئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو گیپکو انجینئر محمد ایوب کا کہنا ہے کہ بجلی چوری مہم کو کامیاب بنانے میں کمشنر گوجرانولہ اور پولیس کے تعاون کے مشکور ہیں، بجلی چوری کے مکمل خاتمے تک پوری طاقت سے گرینڈ آپریشن جاری رہے گا، آپریشن کے دوران بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ ان کی سرپرستی میں ملوث پائے جانے والے گیپکو افسران و ملازمین کو بھی نوکری سے فارغ کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،

دوسری جانب پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں گیس چوری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،سوئی ناردرن کی بڑی کارروائی، مردان میں پانچ کلومیٹر طویل غیر قانونی نیٹ ورک پکڑا گیا ،لاہور میں فارم ہاؤس کا غیر قانونی گیس کنکشن منقطع کر دیا گیا،لاہور میں تجارتی مقاصد کے لیے گھریلو کنکشن کے استعمال پر گیس کنکشن منقطع کیا گیا،پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں مزید 241 گیس کنکشن منقطع کردیے گئے ،گیس چوری میں ملوث افراد سے 27 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے،پشاور اور مردان میں گیس غیر قانونی استعمال پر پچاس کنکشن منقطع کئے گئے،راولپنڈٖی، اسلام آباد میں 19گیس کنکشن منقطع کئے گئے،گجرات، سیالکوٹ، سرگودھا میں گیس کے غیر قانونی استعمال پر43 گیس کنکشن منقطع کئے گئے،گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور، ساہیوال میں 62 گیس کنکشن منقطع کئے گئے،بہاولپور، ملتان میں 49 گیس کنکشن منقطع کر دیئے گئے،

بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف پہیہ جام ہڑتال جاری

مہنگائی، بچوں کو بھوکا دیکھنا مشکل کام خود کشیاں، احتجاج، بجلی بل موت کا پروانہ

نگران حکومت سے عوام کی توقعات ، تحریر:ڈاکٹر سبیل اکرام

سیاستدان سیاست پر ملک کے مفاد کو ترجیح دیں، ڈاکٹر سبیل اکرام

پاکستان کا زرعی ومعاشی مستقبل نئے ڈیموں کی تعمیر سے وابستہ ہے ،ڈاکٹر سبیل اکرام

حکومت بھارت کی آبی جارحیت کا فوری سدباب کرے،ڈاکٹر سبیل اکرام

پنجاب حکومت کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ

Leave a reply