بجلی کے بل زیادہ آنے پر فنکار بھی سراپا احتجاج ہیں. اداکارہ "سعدیہ امام” نے ایک وڈیو پیغام کے زریعے کہا ہے کہ مجھے ابھی تک کا آخری بل 67000 روپے آیا ہے جس کے بعد میں نے گھر پر "سولر سسٹم” لگوا لیا ہے. انکا کہنا ہے سولر لگوانے کے بعد مجھے 19000 بل آیا ہے۔حالانکہ بجلی کا استعمال بہت زیادہ ہوا کیونکہ گھر میں میری بھانجی کی شادی بھی تھی.سعدیہ امام نے مزید کہا کہ سولر کافی افورڈایبل ہے۔معروف اداکارہ فضا علی نے ایک وڈیو پیغام کے زریعے کہا کہ بجلی کے بلوں کے زیادہ آنے پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا زیادہ تر وقت کام کی وجہ سے گھر سے باہر گزرتا ہے،
اسکے باوجود مجھے بجلی کا بل 67000 روپے آیا ہے۔ انہوں نے کہا” ایک انسان کے سفر میں رہنے کے باوجود گھر میں بجلی کا بل اسکو ہزاروں روپے میں آرہا ہے”۔اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ میں 15 دن سے گھر میں نہیں تھی اس کے باوجود بجلی کا بل ایک لاکھ روہے آگیا ہے، انہوں نے کہا ہے میں نے اپنے بچوں سے بھی کہہ دیا ہے کہ دن کے وقت اے سی نہیں لگانا ، ہم سب رات کو ایک ہی کمرے میں اے سی لگا کر سوتے ہیں بل پھر بھی ایک لاکھ روپیہ آیا ہے۔








