اسلام آباد: نیپرا کی جانب سے دسمبر2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 2.59 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔
باغی ٹی وی : نیپرا نے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 1.79 روپے فی یونٹ کمی کیلیے کے الیکٹرک کی درخواست پر عوامی سماعت کی۔
دوکان سے مرغی خریدنے گیا شخص ایک لاکھ ڈالرزکا مالک بن گیا
سماعت کے دوران نیپرا نے کے الیکٹرک کی طرف سے فراہم کردہ حسابات میں کچھ ایڈجسٹمنٹ کی ہے اور مشاہدہ کیا ہے کہ درخواست میں کمپنی کی طرف سے مانگے گئے 1.79 روپے فی یونٹ کے بجائے کمی تقریباً 2.59 روپے فی یونٹ ہوگی۔
دورہ پاکستان: کھلاڑی اپنی فیملیز کیساتھ مشاورت کریں گے اور اپنے جواب کے ساتھ واپس آئیں گے، ہیزل ووڈ
نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے دسمبر فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا نیپرا اتھارٹی اعدادو شمارکاجائزہ لے کرفیصلہ جاری کرے گی۔ بجلی کی قیت مں کمی کا فیصلہ اتھارٹی چند روز بعد کرے گی ۔
دوران سماعت کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ دسمبر میں بجلی کی طلب گزشتہ مہینوں کی نسبت کم رہی اسی لیے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 79 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی ہے۔
وزیراعظم کے دورہ چین کا مقصد سرمائی اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ہے،فواد چوہدری
نیپرا حکام نے کہا کہ اس دوران گیس پریشر میں کمی اور میرٹ آرڈر کی خلاف ورزیاں بھی ہوئیں، میرٹ آرڈر کی خلاف ورزیوں سے مجموعی طور پر 10 کروڑ 80 لاکھ روپے کا نقصان ہوا ’کے الیکٹرک‘ کی درخواست میں مزید 78 پیسے کی ایڈجسٹمنٹ شامل کی جائے گی، جو کے الیکٹرک کے اعداد و شمار کے برعکس 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ بنتی ہے۔
سری لنکا پاکستان سے 20 کروڑ ڈالر قرض لے گا
چیئرمین نیپرا نے اسے کراچی کے شہریوں کے لیے اچھی خبر قرار دیا دو مختلف سسٹمز کے ذریعے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر فیصلہ کرنا پڑتا ہے۔
یاد رہے کہ نومبر 2021 میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا نے کراچی والوں کے لیے بجلی ایک ماہ کے لیے 76 پیسے فی یونٹ سستی کی تھی۔