بجلی کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ

نیپرا رواں مالی سال کے لیے بجلی کے ٹیرف میں اضافےکی منظوری پہلے ہی دے چکا ہے
0
66
bijli

حکومت نے عوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا ، بنیادی ٹیرف میں سے ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ کیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی: ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کرنے کی تجویز دی گئی ہے کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دے دی ہے، حکومت نے بنیادی قیمت میں اضافے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کردی ہے، نیپرا اب وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ دےگا-

ترک شیف براق اوزدیمرنے والد کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا

ذرائع کے مطابق 100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی 3 روپے ، 101 سے 200 یونٹ کے لیے 4 روپے ، 201 سے 300 یونٹ تک والے کے لئے 5 روپے ، 301 یونٹ سے 400 تک 6 روپے 50 پیسے جبکہ 400 سے 700 یونٹ والے صارفین کے لیے 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافے کی تجویز دی گئی ہے نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ دے گا، حکومت نیپرا کے فیصلے کے بعد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 3 ہزار 495 ارب کا بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ نیپرا رواں مالی سال کے لیے بجلی کے ٹیرف میں اضافےکی منظوری پہلے ہی دے چکا ہے سیکرٹری پاور ڈویژن کا کہنا ہےکہ بجلی کے 55 فیصد صارفین پر بجلی کی قیمتوں میں اضافےکا اطلاق نہیں ہوگا، اس کا اطلاق 45 فیصد صارفین پر ہوگا۔

میرا خواب ہےکہ پاکستان بھارت کی سرزمین پر ورلڈکپ لفٹ کرے،عطا تارڑ

Leave a reply