پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کا مہنگائی وبجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قائد آباد پربڑا احتجاجی مظاہرہ ۔ جس میں کارکنوں ، تاجربرادری اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔جن پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف مکالمات درج تھے۔اس موقع پر مظاہرین حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔
جبکہ مظاہرین نے کہا کہ ٹیکسز سے بھرپور بجلی بل کسی صورت قبول نہیں۔ حکومت نے اپنی سہولیات کے لیے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔چھوٹے کاروبار ہیں،چولہا نہیں جلتا، بل کیسے اداکریں۔مظاہرے سے دینی، سیاسی ، سماجی و تاجر تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت و خطاب کیا۔احتجاجی مظاہرےسے مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدراحمدندیم اعوان ،رہنما انجنئیر نعمان ، افتخار،ارسلان،مبشر شاہد،اویس،عثمان ودیگرذمہ داران نےبھی گفتگو کی۔
https://twitter.com/MalikRamzanIsra/status/1697275932988572012
علاوہ ازیں مظاہرےسے خطاب کرتے ہو ئےمقررین کا کہنا تھا کہ پورا ملک بجلی کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف متحد ہوچکا ہے۔ عوام بجلی کے بلوں میں بے تحاشا اضافے کے خلاف سراپا احتجاج ہے ، غریب اور متوسط طبقہ فاقہ کشی اور خودکشیاں کرنے پر مجبور ہورہا ہے،نگراں حکومت کہتی ہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ جولائی کے مہینے میں کیا گیا اور ہماری حکومت اگست میں آئی ہے اس لیے ہم کچھ نہیں کرسکتے۔وزیراعظم کا اس قدر بچگانہ بیان قابل افسوس ہے۔حکمران طبقے نے عوام کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔
مزید کہا گیا کہ حکمران قوم پر بجلی گرانا بند کریں ۔مہنگائی سے ماری عوام مہینے بھر کی کمائی بھی بجلی کے بلوں کی مد میں لوٹا دیتی ہے۔عوام بچوں کو روٹی کھلائیں یا بجلی کا بل ادا کریں۔حکمرانوں کومہنگائی کے بوجھ تلے سسکتی پاکستانی عوام کوبجلی کے بل کی مارمارنا بند کرنا ہوگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
توشہ خانہ فیصلہ؛ اپیل واپسی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
چیئرمین سینیٹ سے نگران وفاقی وزیر توانائی کی ملاقات
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 325 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا
ہمیشہ ووٹ کے لئے نہیں عوام کی خدمت کے لئے کام کیا،جہانگیر ترین
نوکری کا جھانسہ،تین الگ الگ واقعات میں خواتین عزتیں گنوا بیٹھیں
ان کامزید کہنا تھا کہ چند خاندان ملکی وسائل پر قابض ہیں۔حکمران طبقہ خود پر ٹیکس نہیں لگانےدیتا۔انہوں نے پاکستان کو یرغمال بنایا ہوا ہے ۔پارٹیاں بدل بدل کرعوام کو لوٹ رہے ہیں۔ اور اپنی کرپشن کا بوجھ عوام پر ڈال رہے ہیں۔ ہم عوام کوکرپٹ اور نااہل حکمرانوں کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیں گے۔ مرکزی مسلم لیگ پاکستان اور اس کے عوام کی نمائندہ جماعت ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ظالموں کے خلاف دیوار بن کر کھڑی ہوگی۔