اسلام آباد(محمد اویس) حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہے گئے بجلی مہنگی کرنے کے باوجود مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں 484ارب روپے کا اضافہ ہونے سے پاور سیکٹر کا کل قردشی قرض 2794ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔موجودہ مالی سال میں پاور سیکٹر کے قردشی قرض میں 640ارب روپے اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق مالی سال 2023-24میں قردشی قرض انتہائی تیزی کے ساتھ بڑھ رہاہے مالی سال 2022-23میں پاور سیکٹر کا قردشی قرض 2310ارب روپے تھا جو مالی سال 2023-24کے پہلے 9 ماہ میں بڑھ کر 2794ارب روپے ہوگیا ہے اس طرح قردشی قرض میں 9 ماہ کے اندر 484ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے مالی سال 2022-23میں قردشی قرض میں 57ارب روپے کا اضافہ ہواتھا جبکہ مالی سال 2021-22میں قردشی قرض میں 27ارب روپے کی کمی ہوئی تھی ۔موجودہ مالی سال میں ماہانہ 54ارب روپے سے زائد کا قردشی قرض بڑھ رہاہے اور اس مالی سال کے اختتام پر قردشی قرض میں 640ارب روپے تک اضافہ کا خدشہ ہے ۔

Shares: