آئندہ 3 ماہ کیلئے بجلی میں اضافے کا امکان

بجلی صارفین پر 82ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑےگا
0
105
bijli

اسلام آباد: ملک میں آئندہ 3 ماہ کیلئے بجلی میں اضافے کا امکان ہے،جس کیلئے وزارت توانائی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے۔

باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت توانائی نے نیپرا میں کی گئی دائر درخواست میں آئندہ 3ماہ کیلئےبجلی کی قیمتوں میں 4 روپے40پیسےاضافے کا مطالبہ کیا ہے،بجلی سہ ماہی ایڈجسٹمٹ کی مد میں کی جائےگی،جس سے بجلی صارفین پر 82ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑےگا ، نیپرا14 فروری کودرخواست پرسماعت کرےگی ۔

درخواست کے متن میں وزارت توانائی نےلکھا کہ فیصل آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی نے9ارب 44کروڑاضافہ مانگاہےپشاورالیکٹرک سپلائی 11ارب 60کروڑمیپکو نے 15ارب مانگاہےلیسکونے15ارب 10کروڑکیسکو نے10 ارب اضافہ مانگاہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے چیٹ لاک فیچر کو مزید بہتر بنانے پر کام …

شہباز شریف کا حکومت سازی کیلئے مولانا فضل الرحمان سے دوبارہ رابطہ

بلاول بھٹو سے امریکی سفیر کی ملاقات

Leave a reply