ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟

اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا
0
146
Weather

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرداور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا –

باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان اورخیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں بارش کا امکان ہے، بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پیر کے روزموسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا میں صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، تاہم شام/رات میں ایبٹ آباد، مانسہرہ، بالاکوٹ اور گردونواح میں بوندا باندی ہو سکتی ہے ،جبکہ نارووال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، حافظ آباد اور گرجرانوالہ میں بعض مقا مات پر صبح کے اوقات میں ہلکی دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی 7 میں سے 6 ریاستوں میں شدید بارش کے بعد تعلیمی اداروں میں پیر کو چھٹی دے دی گئی، متحدہ عرب امارات کی ریاستوں ابوظبی، دبئی، شارجہ، فجیرہ، عجمان اور راس الخیمہ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے خراب موسم کا الرٹ جاری کر دیا ہے اور مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے،محکمہ تعلیم نے دبئی اور شارجہ کے تعلیمی اداروں میں پیرکو چھٹی کا اعلان کردیا ہے،حکام نے سرکاری و نجی کمپنیوں کے ملازمین کو گھروں سےکام کرنےکی ہدایت کی ہے، حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Leave a reply