اتنی مہنگی بجلی ہوگی تو لوگ چوری نہیں کریں گے؟ نور عالم خان پھٹ پڑے

اگر ایکشن نہ لیا تو مستقبل پرکاری ضرب ہے
0
44
assambly

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کو یہ بتائیں کہ اگر ملک میں بجلی آٹا اور دیگر اشیاء مہنگے کریں گے تو یہاں پہ لوگوں کا گزارا کیسے ہوگا ٹیکس نیٹ ضرور بڑھائیں مگر غریبوں اور متوسط طبقوں کا خیال رکھیں ، نور عالم خان کا کہنا تھا کہ کبھی تعلیمی نظام سے پوچھا گیا کہ بچوں کو سکھایا کیا جا رہا ہے؟ یونیورسٹیوں کے بل دھڑا دھڑ منظور کئے جا رہے ہیں،قومی اسمبلی کو کون سنجیدہ لیتا ہے؟ بجلی مہنگی ہو رہی ہے کسی نے مہنگائی پر بات نہیں کی، اتنی مہنگی بجلی ہوگی تو لوگ چوری نہیں کریں گے؟،صحت کا کیا حال ہے، جا کر دیکھیں کسی کو سوئی بھی لگانی آتی ہے؟ منشیات کا کاروبار کرنے پر سزائے موت ختم کر دی گئی،جب ہیروئن بیچی جاتی ہے تو آپ نسلیں ختم کر رہے ہیں،جو بندہ یہ کاروبار کر رہا ہے وہ آپ کی نسلیں برباد کر رہا ہے،کونسے قانون کے تحت یہ سزائیں ختم کی گئیں، منشیات کے کیس میں پھانسی کی سزا ہونی چاہیے ورنہ ملک کے کونے کونے میں منشیات کاروبار عام ہو گا اور پاکستان کا نام بدنام ہو گا ،شریعت کے خلاف کوئی بات نہیں کی جانی چاہئیے، مہنگائی کے باعث مشکل سے گزارا ہو رہا ہے،

قومی اسمبلی نے مفتی اعظم یونیورسٹی اسلامی بل 2023 کی منظوری دے دی ،بل عالیہ کامران کی جانب سے پیش کیا گیا ، کلام بی بی بین الاقوامی ادارہ برائے خواتین بنوں ترمیمی بل 2023 بھی قومی اسمبلی سے منظور کر لیا گیا،بل عالیہ کامران نے پیش کیا مقومی اسمبلی نے اسلام آباد بین الاقوامی یونیورسٹی بل 2023 منظور کرلیا ،بل طاہرہ اورنگزیب کی جانب سے پیش کیا گیا ،پاکستان میں داخلے کے مقامات (صحت عامہ) بل 2023 بھی منظور کر لیا گیا،بل جام عبد الکریم بجار کی جگہ طاہرہ اورنگزیب نے پیش کیا ،اسلام آباد ادارہ برائے جدید علوم بل 2023 بھی قومی اسمبلی سے منظور کر لیا گیا، بل ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی کی جانب سے پیش کیا گیا،

بطور وزیر احتجاج کرتا ہوں کہ پارلیمنٹ کو عزت دلوائی جائے،خورشید شاہ
قومی اسمبلی اجلاس سے سید خورشید شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آنے والی اسمبلی میں قانون سازی کو ذیادہ سنجیدہ لیا جائے گا، بطور وزیر احتجاج کرتا ہوں کہ پارلیمنٹ کو عزت دلوائی جائے، ان وزارتوں کے سیکرٹریز کے خلاف ایکشن لیں جنہوں نے پارلیمان کے احکامات نہیں مانے،خورشید شاہ نے برطرف ملازمین کی بحالی میں تاخیر پر اظہار تشویش اور سپیکر کو معاملے کا نوٹس لینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ 2010-11 میں اسی طرح کی کمیٹی کے تحت ہم نے 2 لاکھ 10 ہزار ملازمین کو بحال کیا اور ان کو تین سال کی تنخواہیں بھی دلوائیں ،مگر افسوس کہ وزیراعظم کی طرف سے قارد مندوخیل کی سربراہی میں برطرف ملازمین کی بحالی کے لیے جو کمیٹی بنائی گئی اس کے احکامات کی تکمیل نہیں ہو رہی باوجود اس کے کہ پارلیمان نے اس حوالے سے قرارداد بھی پاس کی اور بارہا عمل درامد کی ہدایات بھی جاری کی مگر افسوس ہے کہ ان پر عمل درامد نہیں ہو رہا

گیس کی عدم دستیابی کا مسئلہ اس ایوان میں موجود سب اراکین کا ہے،سعد وسیم
پارلیمانی سیکرٹری سعد وسیم نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آفس بورڈ آف انوسمنٹ اور وزارت توانائی پیٹرولیم ڈویژن نے 3.5 ایم ایم سی ایف ٹی قدرتی گیس سندھ کے شہر خیر پور کے لیے منظور کی ہے، جس سے 140 ایکڑ اور 85 انڈسٹری یونٹ مستفید ہوں گے، گیس کی کمی کی وجہ سے ایک خط جاری کیا گیا جس میں اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی کہ کس فارمولے کے تحت گیس مہیا کی جائے گی، گیس کی عدم دستیابی کا مسئلہ اس ایوان میں موجود سب اراکین کا ہے،

ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے ،ایوان کی توجہ ضلع خیرپور میں گیس کی عدم دستیابی کی طرف دلاتے ہوئے کہا کہ خیر پور اکنامک زون ایک انڈسٹریل زون ہے جہاں غیر ملکی سرمایہ کاری ہے خیر پور ضلع ایک خوش قسمت ضلع ہے جس نے پورے ملک کو ایندھن فراہم کیا پورے ملک میں جتنی گیس جا رہی ہے اس کا بہت بڑا حصہ ضلع خیر پور پورا کر رہا ہے ،ہمارا مطالبہ ہے کہ ضلع خیر پور کو جو گیس وہ پورے ملک کو دے رہا ہے اس میں سے 1فیصد دیں تاکہ انڈسٹریز بند نہ ہوں اور نوجوان نقل مکانی نا کریں۔

آبادی کا 67 فیصد حصہ نوجوان،35 فیصد سے 40 فیصد نوجوان بے روزگار
قومی اسمبلی کے اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نے کہا کہ بہت افسوس ہے کہ ہماری آبادی کا 67 فیصد حصہ نوجوان ہیں،35 فیصد سے 40 فیصد نوجوان بے روزگار ہیں،سابقہ حکومت نے ملک کے نوجوانوں کے ساتھ مذاق کیا تھا،نوجوان کو اپنی طرف مائل کرنے کے لیے منصوبوں کو لایا گیا،میرا سوال ہے کہ سابقہ حکومت نے نوجوانوں کو جو خواب دیکھائے وہ کہاں تک پہنچے

واقعہ کسی مدرسے میں ہوتا تو ہاؤس کا ہر بندہ چیخ چیخ کر بات کر رہا ہوتا،عالیہ کامران
جمعیت علماء اسلام کی رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے بہاولپور یونیورسٹی کے واقعے پر میڈیا اور ممبران قومی اسمبلی سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کو پروموٹ کرنے کے لئے انہیں ہراساں کیا گیا، لالچ دیا گیا اور غلط کام کیا گیا ، یہ انتہائی الارمنگ صورتحال ہے، اگر ایکشن نہ لیا تو مستقبل پرکاری ضرب ہے، تحقیقاتی رپورٹ منگوائی جائیں اور کاروائی بھی کی جائے، اگر یہ واقعہ کسی مدرسے میں ہوتا تو ہاؤس کا ہر بندہ چیخ چیخ کر بات کر رہا ہوتا، لیکن یہ یونیورسٹی کا معاملہ تو سب خاموش ہیں

 کسی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہونا چاہیے

کرپشن کا ماسٹر مائنڈ ہی فیض حمید ہے

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

Leave a reply