وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کوڑاکرکٹ کےذریعےبجلی پیداکرنےکےمنصوبوں کاجائزہ لیاجارہاہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا ہے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بجلی سےمحروم پسماندہ علاقوں کو سولرانرجی سےروشن کیاجائےگا، سینکڑوں گاؤں کومرحلہ وارسولرانرجی کے ذریعے بجلی فراہم کی جائے گی، واٹرسپلائی،زرعی ٹیوب ویلز،اسکولوں کوشمسی توانائی پرمنتقل کیاجائیگا،
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ انرجی کی بڑھتی ضروریات کوپوراکرنےکےلئے”آف گرڈسلوشن“ ضروری ہے، آف گرڈ سلوشن کے ذریعے دور دراز دیہات میں گھرروشن کریں گے،