پشاور: نیبر ہڈ کونسل نمبر45 پرووٹرز کے نام لسٹ سے غائب، کارکنان کا احتجاج

0
77

خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا سلسلہ جاری ہے ،پشاورمیں بدنظمی اور بھدڑ کے باعث پولنگ اسٹیشن پر پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوئے ہیں-

باغی ٹی وی :پولنگ شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہے گی پہلے مرحلے میں پشاور، نوشہرہ، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، مالا کنڈ، باجوڑ، مردان، صوابی، کرک، بنوں، ٹانک، ہری پور، خیبر، چارسدہ، ہنگو اور مہمند میں انتخابات ہو رہے ہیں۔

خیبر پختونخوابلدیاتی انتخابات:ایک ہی شخص کی دو بیویاں میدان میں

خیبر پختونخوا کے ان 17 اضلاع میں 1 کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار سے زیادہ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

سٹی مئیر اور تحصیل چیئرمین کی نشستوں کے لیے 689، ویلیج اور نیبرہڈ کونسلوں میں جنرل نشستوں پر 19 ہزار 285، خواتین کی نشستوں پر 3 ہزار 870، مزدور اور کسان کی نشستوں کے لیے 7 ہزار 428، یوتھ نشستوں پر 6 ہزار 11 اور اقلیتی نشستوں پر 293 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔

بلدیاتی الیکشن میں خواجہ سرا بھی امیدوار

صوبے میں مجموعی طور پر 9 ہزار 223 پولنگ اسٹیشنز اور 28 ہزار 892 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، ان میں سے 4 ہزار 188 پولنگ اسٹیشن حساس اور 2 ہزار507 حساس ترین قرار دیئے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کےلیے ووٹرز کو مختلف رنگ کے 6 بیلٹ پیپرزدیے جا رہے ہیں ووٹر کو 6 مختلف رنگ کے بیلٹ پیپرز پر 6 ووٹ کاسٹ کرنے ہیں۔ تحصیل چیئرمین یا میئر کے امیدوار کے لیے سفید رنگ کا بیلٹ پیپر ہے جنرل کونسلر کی نشست کے لیے سلیٹی رنگ، خواتین کی سیٹ کے لیے گلابی رنگ کا بیلٹ پیپر مختص کیا گیا ہے۔

مزدور اور کسان کے لیے ہلکے سبز رنگ، یوتھ کے لیے زرد رنگ اور اقلیت کے لیے بھورے رنگ کے بیلٹ پیپرز ووٹر کو دیے جا رہے ہیں اس طرح سے ہر ووٹرکو ایک وقت میں 6 ووٹ کاسٹ کرنے ہیں ۔الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز کی آسانی کےلیے بیلٹ پیپرز کے رنگ مختص کیے گئے ہیں۔

تاریخ میں پہلی مرتبہ قبائلی اضلاع میں بھی بلدیاتی انتخابات منعقد کیےجا رہے ہیں اور انتخابات کے پہلے فیز میں باجوڑ، ضلع مہمند اور ضلع خیبر میں انتخابات کرائے جائیں گے جبکہ باقی اضلاع میں دوسرے مرحلےمیں انتخابات منعقد کیے جائیں گے-

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کل ہو ں گے

پشاور میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول شاہ عالم پولنگ اسٹیشن میں بے نظمی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں دھکم پیل میں 1 پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے گورنمٹ پرائمری اسکول شاہ عالم پولنگ اسٹیشن میں دھکم پیل اور بے نظمی کے باعث 1 شخص کی حالت غیر ہو گئی، جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ووٹرز کے دھکم پیل میں پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملنے پر ایس پی سیکیورٹی محمد نبیل کھوکھر بھاری نفری کے ہمراہ متعلقہ پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے انہوں نے کہا کہ لوگ قطاروں میں کھڑے نہ ہو کر خود بے نظمی پیدا کر رہے ہیں پولیس انتخابی عمل میں پر امن ماحول فراہم کرنے کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

دوسری جانب پشاور کے نواحی علاقے نیبر ہڈ کونسل نمبر45 پرووٹرز کے نام لسٹ سے غائب

ووٹر لسٹ میں نام نہ ہونے پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا سیاسی جماعت کے کارکنان نے احتجاجاً رنگ روڈ‌کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے عملے کی فہرست میں ووٹرز کا اندراج نہیں ہے مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارا مسئلہ حل کیا جائے ہمارے پاس موجود لسٹ میں تمام نام موجود ہیں الیکشن کمیشن عملہ تعاون نہیں کر رہا اگر یہی صورتحال رہی تو وہ پولنگ اسٹیشن میں پولنگ نہیں چلنے دیں گے-

پولیس کی بھاری نفری بھی وہاں موجود ہے معاملے کو حل کیا جا رہا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کا عملہ بھی معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے-

جبکہ پشاور کے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول گور گٹھری میں قائم زنانہ پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل شروع نہ ہو سکا جس کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن کے باہر خواتین ووٹرز نے احتجاج کیا مشتعل خواتین ووٹرز کا کہنا تھا کہ ایک گھنٹے سے زیادہ ہو گیا ہے ہمیں ووٹ کاسٹ کرنے نہیں دیا جا رہا۔

ریٹرنگ آفیسر گل بانو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وقت پر پولنگ شروع نہیں کرا سکے، انتخابی عمل کے لیے انتظامات کر رہے ہیں، ووٹرز کو اضافی وقت دیں گے۔

این سی 33 گھنٹہ گھر سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار نے الیکشن انچارج پر دھاندلی کا الزام لگایا ہے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے این سی 33 گھنٹہ گھر سے امیدوار برائے میئر حاجی شیر رحمٰن کی جانب سے الیکشن کمیشن میں تحریری درخواست بھی جمع کرا دی گئی۔

درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ این سی 33 گھنٹہ گھر میں پی ٹی آئی کے الیکشن انچارج حلیم شیرازی نے دھاندلی کی ہے۔

اے این پی امیدوار برائے میئر حاجی شیر رحمٰن نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار کے ساتھیوں کو میئر کے بیلٹ پیپرز کی کاپیاں دی گئیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس پولنگ اسٹیشن کی انچارج حلیم شیرازی کی اہلیہ ہے، میئر کے بیلٹ پیپرز لیک ہو چکے ہیں، جن کے استعمال ہونے کا خدشہ ہےجبکہ دو اور اسکولوں میں بھی اس قسم کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

لنڈی کوتل میں بے نظمی و بھگدڑ، ووٹرز نے بیلٹ باکس توڑ دیا

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے 3 مختلف پولنگ اسٹیشنز پر بے نظمی اور بھگدڑ کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے پولیس کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل 82 میں ووٹرز نے بےنظمی کے دوران بیلٹ باکس توڑ دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع خیبر خیبر کی ایک اور تحصیل جمرود وی سی ون کے پولنگ اسٹیشن پر ووٹر مشتعل ہو گئے جنہوں نے پولنگ اسٹیشن کے اندر الیکشن کے عملے کے خلاف نعرے بازی کی ووٹرز نے شکایت کی ہے کہ راتوں رات ایک پولنگ اسٹیشن کو ختم کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بنوں کی تحصیل بکا خیل کے واقعے کا نوٹس لے لیا چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بکا خیل کے واقعے کے حوالے سے فوری طور پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

بنوں:تحصیل بکا خیل میں امن و امان کی خراب صورتِ حال، پولنگ ملتوی

بنوں کی تحصیل بکا خیل میں امن و امان کی خراب صورتِ حال کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ ملتوی کر دی گئی ہے، نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا اس ضمن میں چیف الیکشن کمشنر نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، یہ کمیٹی مکمل تحقیقات کر کے 7 روز میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو دے گی۔

سٹی میئر کا امیدوارقتل:ڈی آئی خان میں مئیر کا انتخاب ملتوِی:قتل کی ناقابل یقین وجوہات بیان کی…

دوسری جانب جے یو آئی رہنما اکرم درانی نے بکا خیل میں پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر شاہ محمد خان پر 5 پولنگ اسٹیشنز پر دھاوا بولنے، انتخابی عملے کے اغواء اور پولنگ سامان ساتھ لے جانے کے الزامات لگائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمد خان نے پولیس پر فائرنگ بھی کی ہے، پولنگ اسٹیشنز کے یرغمال عملے کو اس وقت 1 پیٹرول پمپ میں رکھا گیا ہے متعلقہ ڈی سی اور ڈی پی او کو تمام صورتِ حال سے آگاہ کر دیا ہے، انتظامیہ آگاہ کیے جانے کے باوجود بے بس ہے۔

بنوں: 3 پولنگ اسٹیشنز پر مسلح افراد کا حملہ

خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں کے علاقے نرمی خیل میں رات گئے 3 پولنگ اسٹیشنز پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا الیکشن کمشنر حبیب الرحمٰن کے مطابق مسلح ملزمان نرمی خیل کے تینوں پولنگ اسٹیشنز سے پولنگ کا سامان اٹھا کر نامعلوم مقام پر لے گئے الیکشن کمشنر بنوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والے یہ تینوں پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے تھے۔

انا لله و انا الیه راجعون:شہری کی کھائی میں پھنسی کار نکالتے ہوئے پولیس اہلکارشہید

Leave a reply